BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 August, 2006, 15:20 GMT 20:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیف طلائی: انڈیا113، پاکستان 41

سیف گیمز
سری لنکا کے پردیپ کمار (درمیان) طلائی تمغہ، بائں انڈیا کے وشال سکسینہ نقرئی اور پاکستان کے محمد عمران کانسی کا تمغہ
روئنگ بیڈمنٹن اور تیراکی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کے باکسرز ویٹ لفٹرز اور شوٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ساؤتھ ایشن گیمز کے میڈلز ٹیبل پر پاکستان41 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارت کی برتری بدستور قائم ہے جس نے اب تک 113 طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔

سنیچر کو پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کارکردگی سامنے آئی اور انہوں نے ریسلنگ میں تین، شوٹنگ میں دو جب کہ سکواش، ایتھلیٹکس، کراٹے، تائی کوانڈو اور فٹبال میں ایک ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اتوار کو پاکستان نے تائی کوانڈو میں ایک گولڈ میڈل جیتا۔

فٹبال فائنل میں پاکستان نے عدیل احمد کے فیصلہ کن گول کی بدولت میزبان سری لنکا کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سےدفاع کیا۔ پول میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ایک گول سے ہرایا تھا۔

ایتھلیٹکس میں پاکستان کے بشارت نے نیا ساؤتھ ایشین گیمز ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

ایتھلیٹکس میں پاکستان نے مجموعی طور پر تین گولڈ میڈلز چار چاندی اور بارہ کانسی کے تمغے حاصل کیئے۔

شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان نے پانچ گولڈ میڈلز کی شاندار پرفارمنس دکھائی۔ اسلام آباد کے ساؤتھ ایشین گیمز مں پاکستان کے صرف دو طلائی تمغے تھے۔

پاکستانی پہلوانوں نے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور چھ گولڈ میڈلز حاصل کیئے۔

مینز سکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔ اس سے قبل انفرادی ایونٹ کے فائنل میں بھی پاکستان کے منصور زمان نے ہم وطن عامر اطلس کو ہرایا تھا۔

کبڈی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو بیس کے مقابلے میں چھبیس پوائنٹس سے شکست دی۔

والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت نے ہرادیا جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے بلغارین کوچ اسٹراول بیلوف نے اعلان کیا کہ وہ اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

کارلا خانکارلا خان ان فِٹ
چار ماہ تک سکواش سے باہر
منصور زماناول، دوم اور سوم
ایشیائی گیمز میں انڈیا، سری لنکا اور پاکستان
دسویں ساؤتھ ایشین گیمزساؤتھ ایشین گیمز
کولمبو میں 18 اگست سے
دسویں ساؤتھ ایشین گیمزرنگا رنگ افتتاح
دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کا رنگا رنگ افتتاح
دوڑتمغوں کی چاہ میں
کولمبو میں میڈلز کی دوڑ شروع ہونے والی ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد