انڈیا اول، سری لنکا دوم، پاکستان سوم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دسویں ایشیائی گیمز کے تیسرے دن انڈیا اکتالیس طلائی تمغوں کے ساتھ اول، سری لنکا چھ اور پاکستان پانچ طلائی کے ساتھ دوم اور سوم ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے شجاع الدین ملک نے نئے ساؤتھ ایشین گیمز ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ان کے ساتھی محمد عرفان نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سکواش کے مردوں کے انفرادی مقابلوں کے فائنل میں پاکستان کے منصور زمان نے ہم وطن عامر اطلس کو پانچ گیمز کے سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ تیراکی میں پاکستان کی کرن خان نےپچاس میٹربیک اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ باکسنگ رنگ میں اترنے والے پاکستان کے تمام آٹھ باکسرز نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ دو باکسرز پہلے ہی بائی ملنے کی صورت میں فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ فٹبال میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین اسکواش کے انفرادی فائنل میں بھارت کی جوشنا چنپا نے ہم وطن دیپیکا پالیکل کو ہرادیا۔ روئنگ میں بھارت نے کلین سوئپ کرتے ہوئے سات طلائی تمغے حاصل کرلیئے۔ ابتک بھارت کی سب سے شاندار کارکردگی سوئمنگ میں رہی ہے۔ جس میں اس کے حاصل کردہ طلائی تمغوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں ساؤتھ ایشین گیمز، بھارت 23 طلائی21 August, 2006 | کھیل کارلا خان کھیلنے کی اجازت مل گئی 21 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز، انڈیا سب سے آگے19 August, 2006 | کھیل سکیورٹی انتظامات: شدید دشواریاں 19 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز: رنگا رنگ افتتاح19 August, 2006 | کھیل کارلا خان ایک بار پھر وجۂ تنازعہ19 August, 2006 | کھیل چمکتے تمغے، بلند عزائم17 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز 18 اگست سے 14 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||