کارلا خان ایک بار پھر وجۂ تنازعہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کے منتظمین نے پاکستان کی نمائندگی کی خواہاں سکواش کھلاڑی کارلا خان کو مقابلے میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ کارلاخان ساؤتھ ایشین گیمز کے سکواش مقابلوں میں شرکت کے لیئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کی گئی تھیں لیکن منتظمین نے دو وجوہ کی بنا پر انہیں کھیلنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے کارلاخان کی انٹری تاخیر سے بھیجی تھی لیکن اس سے زیادہ اہمیت کی حامل بات یہ ہے کہ کارلاخان پاکستان میں تین سال قیام کرکے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے قانون کو پورا نہیں کرتیں لہذا انہیں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ شہریت کے قواعد و ضوابط کے اسی اعتراض کی بنیاد پر کارلاخان کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی سے روکا جاچکا ہے۔ کارلاخان سابق برٹش اوپن چیمپئن اعظم خان کی پوتی ہیں اور لندن میں رہتی ہیں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن انہیں پاکستان مدعو کرکے پاکستان کی قومی سکواش چیمپئن شپ میں شریک کرواتی رہی ہے لیکن اسے بین الاقوامی سطح پر کارلا خان کو پاکستان کی نمائندگی کرانے میں کامیابی نہیں ہوسکی ہے۔ | اسی بارے میں کارلا خان وومن اسلامک گیمز میں07 September, 2005 | کھیل سکواش: کارلا خان کا ایک اور اعزاز 03 September, 2005 | کھیل کارلا خان برٹش اوپن میں 01 October, 2003 | کھیل کارلا: پاکستان کی نمائندگی کا حق ملا17.08.2002 | صفحۂ اول کارلا پاک دستے سے باہر25.07.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||