BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 October, 2003, 13:11 GMT 17:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارلا خان برٹش اوپن میں

پاکستانی اسکوائش کھلاڑی کارلا خان
گزشتہ سال انہیں کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا

کارلا خان برٹش اوپن سکواش میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں کارلا خان نے ویلز کی چیمپئن ٹیجوین میلک کو شکست دے کر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں وہ انگلینڈ کی ریبیکا میکری سے مقابلہ کریں گی جو ان کی ٹریننگ پارٹنر بھی ہیں۔

کارلا خان اسکواش کے سابق برٹش اوپن چیمپئن اعظم خان کی پوتی ہیں۔ ان کے دادا نے سن انیس سو انچاس سے باسٹھ تک لگاتار چار سال برٹش اوپن جیتی تھی۔

اس سے قبل ان کے بڑے بھائی ہاشم خان انیس سو اکیاون سے اٹھاون کے عرصے میں برٹش اوپن کے چھ ٹائٹل جیت چکے تھے جن میں سے بیشتر کے فائنل میں انہوں نے اعظم خان کو شکست دی تھی۔

اعظم خان کی کامیابیوں کی چار دہائیوں کے بعد کارلا خان خاندانی روایات کو آگے بڑھاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

بائیس سالہ کارلا خان اسکواش کی عالمی رینکنگ میں چونتیسویں نمبر پر ہیں اور بیکنسفیلڈ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

اپنے ملک کی طرف سے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد انہوں نے پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کی خواہش ظاہر کی اور پاکستان کی قومی سکواش چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا۔

اس کی بنیاد پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے گزشتہ سال مانچسٹر میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لئے ان کی انٹری بھیجی تھی لیکن ان کھیلوں کے منتظمین نے کارلا خان کو اس بنیاد پر کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا کہ انہوں نے شہریت سے متعلق مروجہ قواعدو ضوابط پورے نہیں کئے تھے جن کے تحت ان کے لئے ضروری تھا کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئی ہوں یا تین سال پاکستان میں رہی ہوں۔

تاہم اب وہ پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل انفرادی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔البتہ ٹیم مقابلوں میں ان کی پاکستان کی طرف سے شرکت کا معاملہ حل طلب ہے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر ساجد وحید نے بی بی سی کو بتایا کہ کارلا خان دوسال سے پاکستان کی انفرادی مقابلوں میں نمائندگی کررہی ہیں۔

تاہم انہیں پاکستانی پاسپورٹ ملے ابھی تین سال نہیں ہوئے ہیں آئندہ سال انتیس مارچ سے سات اپریل تک اسلام آباد میں ہونے والےنویں سیف گیمز میں ان کی پاکستان کی طرف سے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان سکواش فیڈریشن، ورلڈاسکواش فیڈریشن سے قواعد وضوابط کی بابت رہنمائی لے گی جس کی روشنی میں کارلا خان کی پاکستانی سکواڈ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد