BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 September, 2005, 02:42 GMT 07:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارلا خان وومن اسلامک گیمز میں

کارلا خان
پاکستان سپورٹس بورڈ کارلا خان کو ایران بھیجنے کے لیے تمام ضروری کاروائی مکمل کر رہا ہے۔
پاکستان نے ایران میں ہونے والے وومین اسلامک گیمز کے لیے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی سکوائش کھلاڑی کارلا خان کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے جبکہ فرحان محبوب کو، جن پر پابندی عائد ہے، ورلڈ ٹیم چمپئن شپ کے ٹرائلز کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بائیس ستمبر سے ایران میں ہونے والی وومین اسلامک گیمز کے لیے پاکستان کی وومین سکواش ٹیم میں سے مقدس اشرف کو نکال دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ دنوں واہ میں ہونے والی وسپا وومین انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

مقدس اشرف کی جگہ اس ٹورنامنٹ کی فاتح انگلینڈ میں مقیم پاکستانی کھلاڑی کارلا خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کارلا خان کو ایران بھیجنے کے لیے تمام ضروری کارروائی مکمل کر رہا ہے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے اعلان کے مطابق سکواش کے کھلاڑي فرحان محبوب پر لگائی جانے والی پابندی کی مدت تو پانچ نومبر کو ختم ہوگی لیکن انہیں تیرہ سے اٹھارہ ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے عالمی ٹیم چمپئن شپ کے ٹرائلز میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔

عالمی ٹیم چمپئن شپ اسی سال دسمبر میں پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔

فرحان محبوب پر اس سال پانچ جون کو چھ ماہ کے لیے کسی بھی قومی اور بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

فرحان محبوب پر کوچ رحمت خان سے تربیتی کیمپ کے دوران بد تمیزی کرنے کی سزا کے طور پر یہ پابندی لگائی گئی تھی۔

ستمبر دو ہزار چار کو ایک اور سکواش کے کھلاڑي خالد اطلس پر نظم و ضبط کی پابندی نہ کرنے کے سبب پاکستان سکواش فیڈریشن نے مالیاتی پابندی عائد کر دی تھی۔

خالد اطلس نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل کلیم سعادت کو رحم کی درخواست کی کہ ان پر سے معاشی پابندی اٹھا دی جائے۔
خالد اطلس کے رویے میں بہتری اور اس کے سکواش میں مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے سکواش فیڈریشن کے صدر نے خالد اطلس پر سے تمام معاشی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب خالد اطلس کو میرٹ کی بنیاد پر پاکستان شکواش فیڈریشن سے تمام سہولتیں ملیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد