| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کارلا خان کا اعزاز
پاکستان سے تعلق رکھنے والی سکواش کی کھلاڑی کارلا خان نے آسٹریلوی کھلاڑی میلیسا مارٹن کو شکست دے کر اوٹووا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کینیڈا کے شہر اوٹووا میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ مقابلہ چون منٹ تک جاری رہا۔ فائنل تک پہنچنے کے لئے کارلا خان نے برطانیہ کی ڈومینیک لائیڈ والٹر کو سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار کیا۔ برطانیہ میں مقیم بائیس سالہ کارلا خان کا یہ دوسرا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔ دنیا بھر میں سکواش کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کارلا بتیسویں نمبر پر ہیں۔ فائنل میں شکست کھانے والی میلیسا مارٹن ماضی میں دنیا کی پہلی پانچ کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔ فائنل کے آغاز پر کارلا خان کی پوزیشن زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن انہوں نہ ڈرامائی طور پر اپنے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے آخر کار مارٹن کو ہرا دیا اور یوں وہ اوٹووا ٹائٹل کی حقدار ٹھہریں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||