کارلا ٹاپ سیڈ، سارہ وائلڈ کارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی نژاد برطانوی کارلاخان 28 اگست سے 2 ستمبر تک اسلام آباد میں ہونے والے خواتین انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، پاکستان میں ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی سارہ اعوان کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔ پاکستان میں منعقد ہونے والا یہ خواتین کا پہلا انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سکریٹری ونگ کمانڈر ذوالفقار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ سات ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ میں سولہ کھلاڑی حصہ لیں گی۔یہ ٹورنامنٹ پہلے واہ کینٹ میں ہونا تھا جو اب اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ ان کے خیال میں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان میں خواتین اسکواش کو فروغ حاصل ہوگا۔ کارلاخان کی عالمی رینکنگ اسوقت 23 ہے جبکہ ملائشیا سے تعلق رکھنے والی شیرن وی جن کی عالمی رینکنگ 24 ہے سیڈنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کی جوشنا چناپا بھی شریک ہونگی جن کی عالمی رینکنگ 60 ہے۔ پاکستان کی سارہ اعوان کو ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سارہ اعوان اور انا بتول دونوں اس وقت عالمی رینکنگ میں 160 ویں نمبر پر ہیں اور دونوں نے کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||