BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 02:42 GMT 07:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان سکواش چیمپئن شپ

اسکواش
پاکستان کو یقین ہے کہ دنیا بھر کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے اور حفاظت کوئی مسئلہ نہیں بنے گی
پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ 4 سے 10 دسمبر تک اسلام آباد کے مصحف علی میر سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ پاکستان اوپن کا شمار دنیائے سکواش کے چند بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے اس مرتبہ اس کی مجموعی انعامی رقم65 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔

پاکستان اوپن کے سلسلے میں سکیورٹی کے خدشات کو رد کرتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر ذوالفقار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ عالمی رینکنگ کے تمام کھلاڑی دوسال قبل پاکستان اوپن اور گزشتہ سال ورلڈ اوپن کھیلنے پاکستان آچکے ہیں اور اس بار بھی32 کھلاڑیوں کے ڈراز میں بڑے نام شامل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوپن چونکہ قطر میں ہونے والی ورلڈ اوپن کے اگلے ہی روز شروع ہوگی لہذا صف اول کے تمام ہی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر اس ایونٹ میں حصہ لینے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

دوسال قبل لاہور میں ہونے والی پاکستان اوپن کینیڈا کے جوناتھن پاور نے جیتی تھی جبکہ گزشتہ سال لاہور میں ورلڈ اوپن کے سبب اس کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

پاکستان سکواش فیڈریشن پاکستان اوپن کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرنے کے لیے کوشاں ہے لیکن یہ بات قابل افسوس ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اب اس چیمپئن شپ کو جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ 1998ء میں امجد خان کی جیت کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پاکستان اوپن کی اس شاندار روایت کو برقرار نہیں رکھ سکا ہے جو جہانگیرخان اور جان شیر خان کے دم سے قائم تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد