مصر کے رامی آشور چیمپئن بن گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کے رامی آشور اسکواش کے نئے جونیئرعالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔ فائنل میں انہوں نے پاکستان کے یاسربٹ کو5-9 ،8-10 اور3-9 سے شکست دی ہے۔ اس طرح اٹھارہ سال بعد اسکواش کا جونیئرعالمی اعزاز دوبارہ جیتنے کی پاکستان امیدیں دم توڑ گئیں، دوسری جانب اسکواش کے دونوں عالمی اعزاز اب مصر کو حاصل ہو چکے ہیں۔اسوقت ورلڈ چیمپئن مصر کے امرشبانا ہیں۔ رامی آشور سے قبل مصر کے احمد برادا احمد فیضی اور کریم درویش اسکواش کی جونیئر عالمی چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ پاکستان نے آخری مرتبہ ورلڈ جونیئرچیمپئن شپ کا انفرادی اعزاز1986 میں جیتا تھا، جب جان شیرخان نے آسٹریلیا کے راڈنی آئلز کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کے لیے یہ اعزاز دوبارہ جیتنے کا یہ سب سے سنہری موقع تھا کیونکہ سیمی فائنل میں اس کے تین کھلاڑی پہنچے تھے لیکن سیمی فائنل میں عامر اطلس اور پھر فائنل میں یاسربٹ رامی آشور کو ٹائٹل مصر لے جانے سے نہ روک سکے۔ انفرادی مقابلے میں عالمی اعزاز حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اب پاکستان ٹیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||