جونیئر سکواش، سیمی فائنل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں جاری عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل برطانیہ اور مصر کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ آج ایک اپ سیٹ ہوا اور فورتھ سیڈ جرمنی کی ٹیم نے اپنے حریف سکس سیڈ کویت سے ہار کر سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم رہی۔ آج ہونے والے کواٹر فائنل مقابلوں میں پہلا مقابلہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تھا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان خالد اطلس نے کینیڈاکےروبن کلارک کو تین سٹریٹ گیمز میں مات دی۔ پاکستان ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے کنیڈین حریفوں کو بآسانی ہرا دیا۔ یاسر بٹ نے ڈینیل کو اور فرحان محبوب نے مائیکل کو سٹریٹ گیمز سے ہی شکست دی اور یوں پاکستان تینوں کے تینوں میچ جیت گیا۔ برطانیہ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ خاصا دلچسپ تھا۔پہلا میچ جو کہ بھارت کے سورو گھوسل اور برطانیہ کے کرس سمسن کے درمیان ہوا اس میں گھوسل نے تین سٹریٹ گیمز سے برطانوی حریف کو مات دی تاہم گھوسل کے باقی دونوں ساتھی اس جیت سے فائدہ نہ اٹھا اور اپنے حریفوں سے مات کھا گئے۔ برطانیہ کی ٹیم یہ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کی سیکنڈ سیڈ ٹیم مصر نے نیوزی لینڈ کے ساتھ کواٹر فائنل کھیلا اور تینوں میچزمیں اپنے حریفوں کو مات دی۔ اسی چمپئن شپ کے انفرادی ایونٹ کے فاتح رامی عاشور نے کیمپ بیل کو ہرایا۔ رامی کے دونوں ساتھیوں محمد عادل اور احمد سوافی بھی اپنے حریفوں کو بڑے آرام سے ہرانے میں کامیاب ہوئے اور یوں مصر کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ کویت نے ایک سخت اور طویل مقابلے کے بعد سیڈنگ میں اپنے سے بہتر جرمنی کی ٹیم کو تین میں سے دو میچوں میں ہرایا اور سیمی فائنل میں جگہ پائی تاہم کل اس کا مقابلہ ایک مضبوط حریف پاکستان سے ہے۔ پاکستان ٹیم کے کوچ رحمت خان کا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستان اور مصر کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں انہیں امید ہے کہ ٹیم ایونٹ کا فائنل بھی پاکستان اور مصر کے درمیان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو پاکستان کا مقابلہ نسبتاّ کمزور ٹیموں سے ہوا ہے۔ان میچوں کے لیے میري کھلاڑیوں کو ہدایت رہی ہے کہ میچ کے دوران مقابلے کے ساتھ پریکٹس بھی کریں جس کا فائدہ انہیں سخت مقابلوں میں ہو گا۔ رحمت خان نے امید ظاہر کی کہ کل ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان برطانیہ کو آسانی سے شکست دے دے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||