سکواش، پاکستان اور مصر مدمقابل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کے نوجوان کھلاڑی رامی آشور پاکستان اور جونیئر عالمی سکواش اعزاز کے درمیان حائل ہوگئے ہیں۔ ورلڈ جونیئر اسکواش کے فیصلہ کن مقابلے میں وہ پاکستان کے یاسر بٹ کے مقابل ہونگے اور کوشش کرینگے کہ سینئر کے بعد سکواش کے جونیئرعالمی اعزاز کو بھی مصر لیجایا جائے۔ اسوقت اسکواش کے عالمی چیمپئن مصرکے امرشبانا ہیں۔ اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں رامی آشور نے پاکستان کے عامراطلس کو سٹریٹ گیمز میں 2-9 ، 5-9 اور 6-9 سے شکست دیدی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جو دو پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا یاسربٹ نے نمبردو سیڈ خالد اطلس کو 1-9 ، 2-9 اور 3-9 سے ہرادیا۔ دونوں سیمی فائنلز یک طرفہ رہے۔ پاکستان نے دومرتبہ اسکواش کا جونیئرعالمی اعزاز جیتا ہے آخری مرتبہ 1986 میں جان شیر خان فاتح بنے تھے اور اٹھارہ سال کے طویل انتظار کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے کی ذمہ داری یاسربٹ پر عائد ہوئی ہے۔ مصر کے تین کھلاڑی اب تک جونیئر عالمی چیمپئن بن چکے ہیں ان میں احمد برادا، احمد فیضی اور کریم درویش شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||