ساؤتھ ایشین گیمز، انڈیا سب سے آگے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نے توقعات کے عین مطابق دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں اپنی برتری ثابت کردی ہے۔ بیڈمنٹن کے بعد بھارت نے روئنگ اور تیراکی میں بھی سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ تیراکی کے مقابلوں کے پہلے ہی دن بھارت کے مرد اور خواتین تیراکوں نے سات میں سے چھ ایونٹس جیت لیئے۔ خواتین کی پچاس میٹرز فری سٹائل میں بھارت کی لیکھا کامتھ نے نئے ساؤتھ ایشین گیمز ریکارڈ کے ساتھ گولڈمیڈل جیتا۔ پاکستان کی پہلی خاتون اولمپک تیراک رباب رضا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان نے مردوں کی آٹھ سو میٹرز فری سٹائل ریلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کی چار سو میٹرز فری سٹائل میں پاکستان کے محبوب علی تیسرے نمبر پر آکر کانسی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔ دیگر ایونٹس میں پاکستانی تیراکوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ بھارتی تیراکوں سے بہت پیچھے رہے۔ سو میٹرز بریسٹ سٹروک میں مہرالنساء پانچویں نمبر پر آئیں۔ مردوں کی دوسو میٹرز بریسٹ اسٹروک میں عبدالعزیز آٹھ تیراکوں میں ساتویں نمبر پر آئِے۔
روئنگ میں بھارت نے پہلے دن چاروں ایونٹس اپنے نام کیئے۔ دوسال قبل اسلام آباد میں بھارت کی غیرموجودگی میں چھ طلائی تمغے جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے چاندی کے چار تمغے حاصل کیئے۔ باکسنگ میں پاکستان کے اصغرعلی شاہ اور نثار خان نے جیت کے ساتھ ابتدا کی۔ بیڈمنٹن کے مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کامقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ فٹبال میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے پاکستان نے اچھا آغاز کیا اور کھیل ختم ہونے سے صرف دو منٹ پہلے مبشر کے گول کی بدولت میزبان سری لنکا کو شکست دیدی۔ | اسی بارے میں سکیورٹی انتظامات: شدید دشواریاں 19 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز: رنگا رنگ افتتاح19 August, 2006 | کھیل ویٹ لفٹر نہ ہوتا تو پہلوان ہوتا16 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز 18 اگست سے 14 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے باکسرز23 July, 2006 | کھیل پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں10 December, 2005 | کھیل ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||