BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 August, 2006, 04:06 GMT 09:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ساؤتھ ایشین گیمز: رنگا رنگ افتتاح

 دسویں ساؤتھ ایشین گیمز
افتتاحی تقریب میں پیش کیئے گئے آئٹمز میں سری لنکا کی روایت اور ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی
دسویں ساؤتھ ایشین گیمز جمعہ کو کولمبو کے سوگاتھاداسا سٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب کے بعد شروع ہوگئے۔ سری لنکا کے صدر ماہندا راجہ پکسا نے ان کھیلوں کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا۔


دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں آٹھ ممالک پاکستان۔ بھارت۔بنگلہ دیش۔ نیپال۔ بھوٹان۔ مالدیپ۔ افغانستان اور سری لنکا کے دو ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پیش کیئے گئے آئٹمز میں سری لنکا کی روایت اور ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔

سری لنکن آرمی اور ائرفورس کے جوان پیراشوٹ کے ذریعے شریک ممالک اور مختلف اولمپک کمیٹیوں کے پرچموں کے ساتھ میدان میں اترے تو اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔

تیز دھن پراسکول کی بچیوں کے پی ٹی مظاہرے اور سری لنکن گانے پر چائے کے باغات میں کام کرنے والیوں کی خوشی کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

سری لنکا کے ایک قدیم کھیل کو بھی پیش کیا گیا جس میں ہاتھ میں رکھے ہوئے ناریل سے حریف کھلاڑی کے پھینکے ہوئے ناریل کو توڑا جاتا ہے۔اس کھیل کو ساؤتھ ایشین گیمز کا لوگو بھی بنایا گیا ہے۔

تقریبا تین گھنٹے جاری رہنے والی اس تقریب کا نقطہ عروج شریک ممالک کے دستوں کا اپنے پرچموں کے ساتھ مارچ پاسٹ اور مشعل کا روشن ہونا تھا۔

377رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹرشجاع الدین ملک نے کی۔

دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کے افتتاح کے باقاعدہ اعلان کے بعد آتش بازی کا ِخوبصورت مظاہرہ کیا گیا

بھارت417 رکنی دستے کے ساتھ کولمبو آیا ہے جس کی قیادت کا اعزاز مشہور شوٹر اشوک پنڈت کو حاصل ہوا۔

میزبان ملک کے دستے کی قیادت ان کی عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ سوزانتھیکا جے سنگھے کررہی تھیں۔ سری لنکا ان کھیلوں میں460 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ شریک ہے۔

مارچ پاسٹ کرنے والے افغان دستے میں سات خواتین کھلاڑی اسکارف پہنے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔

سری لنکا کے صدر نے دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کے افتتاح کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے بعد آتش بازی کا ِخوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد