سکول ٹیم بھی سری لنکا سے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی سکول کرکٹ ٹیم بھی دورہ ادھورا ختم کر کے وطن واپس جارہی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم سکیورٹی کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے سری لنکا کا دورہ ختم کر کے جمعرات کی شب وطن روانہ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی سکول کرکٹ ٹیم سترہ روزہ دورے پر سری لنکا میں تھی۔ اسے جمعہ کو کینڈی روانہ ہونا تھا لیکن جنوبی افریقی سکولز کونسل کی ہدایت پر وہ دورہ ختم کرکے وطن واپس جارہی ہے۔ پروگرام کے مطابق اسے سری لنکا میں مزید ایک ہفتہ قیام کرنا تھا۔ ٹیم کے منیجر و کوچ رچرڈ وینٹر کے مطابق ہنگامی طور پر انہیں وطن واپس بلایا جانا مہنگا پڑا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی مد میں انہیں ایک لاکھ رینڈ ادا کرنے پڑے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے برعکس بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیر کو کولمبو میں ہونے والے بم دھماکے کے باوجود دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ جمعہ کو سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ |
اسی بارے میں کولمبو میں بم دھماکہ08 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: دو ہفتوں کے لیئے سکول بند15 August, 2006 | آس پاس جنوبی افریقی ٹیم کا دورۂ سری لنکا ختم16 August, 2006 | کھیل ریکارڈ ساز ٹیسٹ، سری لنکا فاتح31 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||