جنوبی افریقی ٹیم کا دورۂ سری لنکا ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کو جواز بناتے ہوئے سری لنکا کا دورہ ختم کر کے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے سکیورٹی کے خدشات دور کرنے کے بارے میں آئی سی سی کی یقین دہانی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سہ فریقی ون ڈے سیریز جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے۔ کولمبو میں پیر کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے سکیورٹی کے خدشات ظاہر کیئے تھے۔ جس کے بعد سری لنکا اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت اور آئی سی سی کی مداخلت کے بعد منگل کو یہ طے پایا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کولمبو میں رہے گی۔ اس دوران آئی سی سی سکیورٹی کے معاملات کا ازسرنوجائزہ لے گی۔ اسی دوران سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پروگرام میں ردوبدل بھی کردی تھی لیکن بدھ کی شام جنوبی افریقی ٹیم نے کولمبو میں مزید ٹھہرنے سے انکار کردیا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹرز نے ایک جانب تو سکیورٹی کو بنیاد بناکر وطن واپس جانے کی ٹھان لی تھی اور دوسری جانب وہ کولمبو کی سڑکوں اور شاپنگ سینٹرز میں آزادانہ گھومتے دکھائی دیئے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے وطن واپس چلے جانے کے بعد اب سری لنکن کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ تین یا پانچ میچوں کی سیریز ترتیب دے رہا ہے۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ، سری لنکامیچ منسوخ15 August, 2006 | کھیل ڈین جونز کو نکال دیا گیا 08 August, 2006 | کھیل 624 رن کی ریکارڈ شراکت29 July, 2006 | کھیل نیا ریکارڈ: ایک اننگز، 443 رنز04 July, 2006 | کھیل ریکارڈ ساز ٹیسٹ، سری لنکا فاتح31 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||