BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 August, 2006, 09:24 GMT 14:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈین جونز کو نکال دیا گیا
ہاشم آملہ اور ڈین جونز
ڈین جونز نے ٹی وی کمنٹری میں ہاشم آملہ کو ’دہشت گرد‘ کہہ دیا
نجی ٹی وی چینل ٹین سپورٹس نے جنوبی افریقہ کے ایک مسلم کھلاڑی کو ’دہشت گرد‘ کہنے کے جرم میں آسٹریلیا کے کامنٹیٹر اور سابق کھلاڑی ڈین جونز کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے۔

ڈین جونز نے اپنے کلمات پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مسلم براداری کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کمارا سنگاکارا کا کیچ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے پکڑا تو کامنٹیٹر ڈین جانز نے کہا ’دہشت گرد کو دوسرا وکٹ مل گیا ہے۔‘

ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے نوجوان مسلم کھلاڑی ہیں انکی بڑی داڑھی ہے اور وہ اسلامی اصولوں کے پابند ہیں۔

 ہاشم عملہ افریقہ کے نوجوان مسلم کھلاڑی ہیں انکی بڑی داڑھی ہے اور وہ اسلامی اصولوں کے پابند ہیں

پینتالیس سالہ جونز آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی ہیں اور ٹین سپورٹس کے لیئے تبصرہ کرتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد کولمبو میں آسٹریلیا روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ’ کہے‘ پر بہت افسوس ہے اور وہ ہاشم آملہ سے معذرت کرینگے۔ ’ایسا کہنا نہایت بے وقوفی اور بے حسی تھی اور ظاہر ہے یہ ٹی وی پر نشر ہونے کے لیئے نہیں تھا۔‘

جونز نے کہا کہ ’میں اس بات پر بہت افسردہ ہوں کہ کسی کو مجھ سے تکلیف پہنچی ہے اور میں کسی کے وقار کو ٹھیس نہیں پہنچاناچاہتا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اس غلط خیال کو پھیلانے سے بعض رہنا چاہیے کہ مسلمانوں کی داڑھی شک و شبہ کے دائرے میں آتی ہے لیکن ’میں نے وہی کیا۔‘

جونز نے کہا کہ المیہ تو یہ ہے کہ وہ بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں کے دوست ہیں اور وہ سب مسلم ہیں ۔ ’مجھے جیسے ہی موقع ملے گا میں ہاشم آملہ سے معافی مانگوں گا۔ میں انہیں یقین دلاؤنگا کہ کسی بھی بنیاد پر تعصب پرستی قابل قبول نہیں ہے اور میں اس کی کبھی حمایت نہیں کروں گا۔‘

 جنوبی افریقہ کا ایک مقامی چينل ’سپر اسپورٹس‘ ٹین اسپورٹس کی براہ راست فیڈ سے ٹیسٹ میچ اپنے ملک میں نشر کر رہا تھا اور جب ڈین جونز نے اپنے تبصرے میں ہاشم عملہ کو ’دہشت گرد‘ کہا تو ناراض ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے بطور احتجاج چینل کے دفتر فون کرنا شروع کر دیے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹین سپورٹس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیوٹیو گریلاڈ مجولا کی شکایت کے پر ڈین جونز کوگھر واپس جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ’ہم نے اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے لیا ہے اور اس پر جلد ہی ایک بیان سامنے آئے گا۔ لیکن میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ جونز کی چھٹی ہوگئی ہے۔‘

ٹین سپورٹس دبئی کی کمپنی تاج ٹیلی وژن کا چینل ہے۔

جنوبی افریقہ کا ایک مقامی چينل ’سپر اسپورٹس‘ ٹین اسپورٹس کی براہ راست فیڈ سے ٹیسٹ میچ اپنے ملک میں نشر کر رہا تھا اور جب ڈین جونز نے اپنے تبصرے میں ہاشم آملہ کو ’دہشت گرد‘ کہا تو ناراض ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے بطور احتجاج چینل کے دفتر فون کرنا شروع کر دیے۔

مسٹر مجولا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھی اٹھائیں گے۔

ڈین جانز نے آسٹریلیا کے لیئے باون ٹیسٹ میچ اور ایک سو چونسٹھ انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ سنہ انیس سو نوے میں انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کے اعزاز سے بھی نوازہ گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد