BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 August, 2006, 20:25 GMT 01:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارلا خان کھیلنے کی اجازت مل گئی

کارلا خان
کارلاخان اب ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گی
پاکستان کی خاتون سکواش کھلاڑی کارلاخان کو دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے اور اب وہ بدھ سے شروع ہونے والے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گی۔


یہ فیصلہ پیر کو ساؤتھ ایشین گیمز کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اس سے قبل کارلاخان کو منتظمین نے شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں پانچ سال قیام کا قانونی تقضہ پورا نہیں کرتیں اس لیئے وہ ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں۔

کارلاخان کو شہریت کے قواعدضوابط کے اسی اعتراض کی بنیاد پر کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی سے روکا جاچکا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) عارف حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ کارلاخان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ہے۔ جنوبی ایشیا کے ممالک کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو برطانیہ اور دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ اگر ان کے پاس دوہری شہریت ہے اور انہوں نے کسی دوسرے ملک کی نمائندگی نہیں کی تو پھر انہیں پاکستان کی نمائندگی کاحق ملنا چاہیئے۔

جنرل عارف حسن نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ نہ جانے کس بنیاد پر کارلاخان کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنے دی گئی۔

پاکستان کا موقف
 کارلاخان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ہے۔ جنوبی ایشیا کے ممالک کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو برطانیہ اور دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ اگر ان کے پاس دوہری شہریت ہے اور انہوں نے کسی دوسرے ملک کی نمائندگی نہیں کی تو پھر انہیں پاکستان کی نمائندگی کاحق ملنا چاہیئے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ نے بتایا کہ اس بارے میں قانونی مشاورت بھی کی جارہی ہے اور یہ معاملہ اولمپک کونسل آف ایشیا میں بھی اٹھایا جارہا ہے تا کہ کارلاخان کی دوحا قطر میں ہونے والے ایشیائی گیمز میں بھی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

جنرل عارف حسن نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے باوجود ایشین گیمز میں کارلاخان کی شرکت یقینی نہیں ہے بلکہ اس کا کیس وہاں ازسر نو پیش کرنا ہوگا خوش قسمتی سے کولمبو میں یہ مسئلہ حل ہوتے وقت اولمپک کونسل آف ایشیا کے سکریٹری جنرل اور چند دیگر ارکان بھی موجود تھے لہذا انہیں امید ہے کہ ایشین گیمز کے لیئے بھی پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا جائے گا۔

اسی بارے میں
کارلا پاک دستے سے باہر
25.07.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد