ساؤتھ ایشین گیمز، بھارت 23 طلائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کھلاڑی دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں اپنے حریفوں کو کوئی موقع دیتے نظر نہیں آرہے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے حاصل کردہ طلائی تمغوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ سری لنکا دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس کے گولڈ میڈلز صرف تین ہیں۔ بلند بانگ دعووں کے ساتھ کولمبو آنے والے پاکستانی دستے کے حصے میں تین دن کے کھیل میں صرف دو طلائی تمغے آسکے ہیں۔ پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی یہ طلائی تمغہ ویٹ لفٹنگ میں اسے اویس اکبر کی جیت کی صورت میں ملا۔ بھارت نے تیراکی مقابلوں کے پہلے دن چھ طلائی تمغے حاصل کیئے تھے دوسرے دن اس کے تیراکوں نے مزید چھ طلائی تمغے حاصل کیئے۔
پاکستانی تیراکوں نے پہلے دن کے ایک چاندی اور دوکانسی کے تمغوں میں چاندی کے ایک اور کانسی کے دو تمغوں کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی کرن خان نے سو میٹرز بیک اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس ریس میں پاکستان کی اولمپک تیراک رباب رضا مایوس کن کارکردگی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئیں۔ بیڈمنٹن کے مینز ٹیم ایونٹ میں میزبان سری لنکا نے پاکستان کو تین دو سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ ٹیبل ٹینس کے خواتین ٹیم مقابلوں میں بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں بھارت نے تین صفر سے ہرادیا۔ مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو دوسرے ہی راؤنڈ میں سری لنکا نے مات دیدی۔
خواتین کے پچیس میٹر پسٹل مقابلے میں بھارت کی انیسہ سید نے گولڈ میڈل جیتا۔ اس مقابلے میں پاکستان کی مہوش مقصود ساتویں فرحت نسرین آٹھویں اور عذرا نذیر نویں نمبر پر آئیں ۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی سب سے بڑی امید باکسنگ سے وابستہ ہے۔ ابتک رنگ میں اترنے والے پاکستان کے سات باکسرز سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ فیصل کریم نے سخت مقابلے کے بعد صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے بھارتی باکسر سوم بہادر پن کو شکست دی۔ مہراللہ نے بھی سخت مقابلے کے بعد سری لنکن باکسر کو ہرایا۔ اسکواش میں پاکستان کا طلائی تمغہ یقینی ہے مردوں کے انفرادی فائنل میں مدمقابل دونوں کھلاڑی پاکستان کے منصور زمان اور عامر اطلس ہیں دونوں نے سیمی فائنل میں دونوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دی۔ | اسی بارے میں ساؤتھ ایشین گیمز، انڈیا سب سے آگے19 August, 2006 | کھیل سکیورٹی انتظامات: شدید دشواریاں 19 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز: رنگا رنگ افتتاح19 August, 2006 | کھیل ویٹ لفٹر نہ ہوتا تو پہلوان ہوتا16 August, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز 18 اگست سے 14 August, 2006 | کھیل پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں10 December, 2005 | کھیل ایشین باکسنگ، پاکستان کی فتح04 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||