کارلا خان: چار ماہ سکواش سے باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی خاتون سکواش کھلاڑی کارلا خان کو دسویں ساؤتھ ایشین گیمز راس نہیں آئے ہیں پہلے انہیں شہریت کے قواعد و ضوابط کے تحت ان کھیلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ملی بعد میں ساؤتھ ایشین گیمز کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی لیکن اب وہ ان فٹ ہوکر چار ماہ سکواش سے دور ہوگئی ہیں۔ کارلاخان بھارت کے خلاف اہم میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر میچ جاری نہ رکھ سکیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف میچ نہ کھیل سکیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کو شکست کا سامنا کرتے ہوئے کانسی کے تمغے پر گزارا کرنا پڑا۔ کارلاخان کی یہ کمر کی تکلیف پرانی ہے جو بھارت کے خلاف میچ کے موقع پر شدت اختیار کرگئی۔ پاکستانی سکواش ٹیم کے منیجر فہیم گل کے مطابق کارلا خان کی کمر کا آپریشن لندن یا پاکستان میں ہوگا اس بارے میں فیصلہ جلد ہوگا۔ فہیم گل کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی ویمنز ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ کارلا خان اچانک ان فٹ ہوگئیں۔ اگر وہ کھیلتیں تو پاکستان کے گولڈ میڈل جیتنے کے امکانات روشن تھے۔ |
اسی بارے میں کارلا خان کھیلنے کی اجازت مل گئی 21 August, 2006 | کھیل کارلا ٹاپ سیڈ، سارہ وائلڈ کارڈ04 August, 2005 | کھیل سکواش: کارلا خان کا ایک اور اعزاز 03 September, 2005 | کھیل کارلا خان برٹش اوپن میں 01 October, 2003 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||