گندم کو بیماری کا خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بیماری یوجی-99 نے غریب ممالک میں گندم کی فصل کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا تو گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دنیا میں پہلے ہی گندم کی قلت ہے اور اقوام متحدہ کے خوراک سے متعلق اداروں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ گندم کی کمی سے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوسکتا ہے۔ یوجی-99 سے متاثرہ گندم کا پودا زمین سے غذائی اجزاء حاصل نہیں کر پاتا اور اس طرح پوری فصل تباہ ہوجاتی ہے۔ برطانیہ میں قائم جان ای نس سینٹر کے سائسنداں گندم کی ایک ایسی قسم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں بیماری کے خلاف قدرتی طور پر مزاحمت کی صلاحیت موجود ہو۔ افریقہ، ایشیا اور چین میں پیدا ہونے والی زیادہ تر گندم میں یوجی-99 کے خلاف بہت کم مزاحمت پائی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کے دارہ برائے خوراک یا ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا ہے کہ دوہزار دس تک خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ اناج اور توانائی کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بعض غذائی اجناس کی قیمتوں میں چالیس فی صد تک اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ غریب یا کم خوراک پر گزارہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے یا انہیں امداد کا سہارا لینا پڑے گا۔ پاکستان میں اگرچہ گزشتہ برس گندم کی فصل اچھی تھی تاہم بدانتظامی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی تھیں۔ |
اسی بارے میں آٹا سمگلنگ، افغان سرحد بند15 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں آٹا سستا کیوں ہے؟14 January, 2008 | پاکستان آٹا تقسیم ایف سی کےحوالے 13 January, 2008 | پاکستان آٹا بحران،مہنگائی کیخلاف مظاہرے12 January, 2008 | پاکستان پورا ملک آٹا بحران کی لپیٹ 13 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||