BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 08:53 GMT 13:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سائٹیز: ہاتھیوں کا تحفظ سرفہرست
پرندہ
سائٹیز کانفرنس میں حیوانات و نباتات کے تحفظ کو بہتر کرنے پر غور کیا جائے گا
ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہونے والی سائٹیز یعنی کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ اِن انڈینجرڈ سپیشز کی کانفرنس میں ہاتھی اور آئیوری کی تجارت پر توجہ مرکوز رہنے کا امکان ہے۔

کانفرنس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ایک کمیٹی نے جنوبی افریقہ میں آئیوری (ہاتھی دانت وغیرہ) کے ذخائر میں سے محدود پیمانے پر جاپان کو برآمدات کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ کچھ افریقی ممالک آئیوری کی تجارت پر بیس سال تک پابندی لگانا چاہتے ہیں۔

ہیگ میں دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں سا فش (ایک مچھلی جس کی تھوتھنی آری نما ہوتی ہے) ، صنوبر اور کورل (سمندری مونگے) کے تحفظ پر بھی زور دے گی جبکہ چین میں ٹائیگر (باگھ) کی کاروباری پیمانے پر افزائش نسل بھی زیر بحث آئے گی۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بتیس برس قبل دنیا کے بیشتر ممالک نے سائٹیز پر دستخط کیے تھے۔ سائٹیز کا اجلاس ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے، جس میں ان حیوانات و نباتات کی تجارت پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں جن کے ناپید ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

کورل (سمندری مونگے) کے تحفظ پر بھی بات کی جائے گی

ہیگ میں ہونے والی سائٹیز کانفرنس میں 175 ممالک کے مندوبین کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہو رہے ہیں۔

آئیوری کی تجارت کے حوالے سے دو مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔ کینیا اور مالی آئیوری کی تجارت پر بیس سالہ پابندی چاہتے ہیں جبکہ بوٹسوانا اور نمیبیا اس کی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئیوری کی قانونی تجارت بڑھانے کی اجازت دی گئی تو اس کی غیرقانونی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔

گینڈاسینگ کی طاقت؟
سینگ نیپالی گینڈے کی جان کے لیے خطرہ بن گیا
ہاتھیہاتھی خطرے میں
ہاتھیوں، شیروں گینڈوں کو کیسے کیسے خطرات
مونگےمونگے مر جائیں گے
زیر آب رنگ برنگی دنیا خطرے میں
ہاتھیسفید ہاتھی کی تلاش
سری لنکا: سفید البینو ہاتھی، ایک اچھا شگون
فلیمنگوجنگلی حیات کا بچاؤ
جنگلی جانوروں میں اربوں ڈالر کی تجارت
سمندری مونگے کو خطرہسمندری مونگے کو خطرہ
درجہ حرارت میں تبدیلی سے غائب ہو سکتے ہیں۔
اسی بارے میں
ہاتھیوں نے نقالی سیکھ لی
24 March, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد