پانڈے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے ایک تحقیقی ادارے خطرناک نے ایک پانڈا کو پالنے کے بعد پہلی دفعہ جنگل میں کھلا چھوڑ دیا ہے۔ پانچ سالہ زیانگ زیانگ کو پانڈہ ریسرچ انسٹیٹوٹ نےجنگل میں چھوڑا۔ تحقیق کاروں نے جنگل میں چھوڑے جانے والے پانڈے کے ساتھ ایسے آلات لگائے گئے ہیں جن سے اس کی پوزیشن کے بارے آسانی سے پتہ چلایا جا سکے گے۔ پانڈا کی نسل خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے اور سرکاری سطح پر اس کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس وقت دنیا میں صرف سولہ سو پانڈے موجود ہیں۔ زیانگ زیانگ کو جس کا وزن اسی کلوگرام ہے، جنگل میں زندہ رہنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس کو تین سال سے کاٹنے اور غرانے کی تربیت دی جا رہی تھی۔ تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر ژانگ ہیمن نے کہا ہے کہ پانڈا کو خوراک کے حصول اور اپنی حدود کے تعین اور اس کی حدود میں داخل ہونے والے جانوروں سے لڑنے کی بھی تربیت بھی دی گئی ہے۔ پانڈا کو ایسے وقت میں جنگل میں چھوڑا گیا جب بانس کے درخت ہرے ہو چکے ہیں اورپانڈا کو خوراک کے حصول میں زیادہ دشواری نہیں ہو گی۔ | اسی بارے میں چین میں پانڈا کی جنسی تعلیم کا رحجان27.06.2002 | صفحۂ اول خوبصورت پانڈا کی تعداد میں اضافہ11 June, 2004 | نیٹ سائنس پانڈے: جنسی رویّوں کی نگرانی 27 September, 2005 | نیٹ سائنس انسانی بال پر پانڈا کی پینٹِنگ23 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||