BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 November, 2004, 19:58 GMT 00:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سفید ہاتھی کی تلاش میں
News image
سفید البینو ہاتھی ایک نایاب نسل مانے جاتے ہیں
یالا نیشنل پارک میں شام اتر رہی ہے اور سری لنکا کے ادارہ تحقیق و تحفظ کے ایک سائنسدان فرنانڈو پریویراج پارک کی سرحد پر حرکت کی نشاندہی کرنے والے کیمرے نصب کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرفرنانڈو نےگوبر اور کچلی ہوئی گھاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
کہ ’ ہم البینو ہاتھیوں کی فلم بنانا چاہتے ہیں۔ رات کے اوقات میں یہاں ہاتھیوں کے گروہ آتے ہیں‘۔

گیارہ سالہ ہتھنی ’سو‘ کو چھ سال میں پہلی بار یہاں پر دیکھا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایشیا میں موجود آخری جنگلی البینو ہتھنی ہے۔

ڈاکٹرفرنانڈو نےبتایا کہ’عام طور پر جب آپ ایک البینو جانور کو دیکھتے ہیں تو آپ کے ذہن میں ایک سفید رنگ کے جانور کا خیال ابھرتا ہے۔ یہ ان کی کھال پر موجود بالوں کی بنا پر ہوتا ہے۔ کیونکہ ہاتھیوں کی کھال پر زیادہ بال نہیں ہوتے اس لیے آپ ان کی کھال دیکھ سکتے ہیں جو نہایت زرد رنگ کی ہوتی ہے‘۔

خشک موسم نے مقامی کسانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے کیونکہ جانور اب خوراک کی تلاش میں گاؤں میں گھس آتے ہیں۔

ڈاکٹرفرنانڈو نےکہا کہ’ ہاتھی لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لیے زیادہ تر لوگ ان سے اجتناب برتتے ہیں‘۔

اس وجہ سے یالا کے ہاتھیوں پر تحقیق قریباً ناممکن ہو کر رہ گئی ہے۔

ڈاکٹرفرنانڈو ہاتھیوں کے البینو ہونے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔

’ یہ یقینی طور پر ایک بہت کمیاب جینیاتی تبدیلی ہے۔ عام طور پر البینو کے جین پوشیدہ خاصیت کے حامل ہوتے ہیں۔سو اگر ایک جانور یا انسان میں البینو کا ایک جین ہو تو جینیاتی تجزیہ کے بنا اس کا پتہ لگانا ناممکن ہے‘۔

یہ البینوجانور صرف سائنسدانوں کی دلچسپی کا ہی مرکز نہیں ۔ بدھ مذہب کی اساطیر میں بھی البینو ہاتھیوں کو اہم مقام حاصل ہے۔

ایک مقامی کسان نے بتایا کہ ’ سفید ہاتھی دیوتاؤں کی سواری ہے وہ اس پر بیٹھ کر رتناپورا زمانے میں سری لنکا آئے تھے‘۔

’ہمارا عقیدہ ہے کہ سفید ہاتھی 12 سال میں ایک بار ہی نمودار ہوتے ہیں اور یہ ایک اچھا شگون ہوتا ہے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد