BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 March, 2005, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیپ ٹاپ کی بیٹری بہتر بنانے کا وعدہ
لیپ ٹاپ
اگر بیٹری تقریباً آٹھ گھنٹے تک لگاتار کام کر سکے تو وہ لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے بہت مفید ہوگا
لیپ ٹاپ بہت سے لوگوں کے لئے بہت اہم ضرورت ہے اور سائنس داں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لیپ ٹاپ کو بغیر بجلی کے پورے دن تک بیٹری سے چلایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کیمیکل سے بیٹری بنانے سے ان کی عمر لمبی ہوگی یعنی یہ بیٹریاں دن بھر لیپ ٹاپ کو پاور فراہم کر سکتی ہیں۔

لیپ ٹاپ کی ایجاد کے بعد سے ہی اس کے استعمال کرنے والے اس بیٹریوں سے پریشان ہیں جسے کچھ دیر بعد ہی چارج کرنا پڑتا ہے ۔

2000 میں کئے جانے والے ایک سروے میں زیادہ تر لوگوں نے اس میں استعمال ہونے والی بیٹری کی کم عمر کی شکایت کی تھی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بیٹری تقریباً آٹھ گھنٹے تک لگاتار کام کر سکے تو وہ لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے بہت مفید ہو گا۔

نوے کی دہائی کی زیادہ تر بیٹریاں دو سے تین گھنٹے کام کرتی تھیں لیکن نئی بیٹریاں ان سے کچھ بہتر ہیں لیکن ماہرین کے خیال میں ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

اس سلسلے میں لیپ ٹاپ کے حصوں کو چپ پر چھوٹا کر کے پاور بچانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ بیٹری زیادہ دیر تک کام کر سکے۔

اس کے علاوہ ایسے کئی طریقے تلاش کئے جا رہے ہیں جن سے لیپ ٹاپ میں پاور کا استعمال کم ہو اور بیٹری زیادہ کام کرے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد