BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 March, 2005, 02:49 GMT 07:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپر کمپیوٹر کا نیا ریکارڈ
بلیو جین ایل
بلیو جین نے جاپان کے ایک سپر کمپیوٹر کو نومبر میں ہرا کر تیز ترین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
دنیا کے سب سے تیز ترین سپر کمپیوٹر بلیو جین ایل نے ایک سیکنڈ میں ایک ٹریلین اعداد و شمار کا حساب کر کے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بلیو جین ایل نے اس سے آدھے اعداد کا حساب کر کے دنیا کے پانچ سو بڑے سپر کمپیوٹروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

آئی بی ایم کمپنی کایہ سپر کمپیوٹر امریکہ کے محکمہ توانائی کے لئے تیار کیا جارہا ہے اور اس نے پچھلے سال این ای سی کے کمپیوٹر کا ریکارڈ توڑ کر دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

دنیا کے پانچ تیز ترین سپر کمپیوٹر
1- بلیو جین ایل ، امریکہ
2- کولمبیا ، امریکہ
3- ارتھ سِمیو لیٹر، جاپان
4- میرے نوسٹرم ، سپین
5- تھنڈر ، امریکہ

بلیو جین ایل کو اتنی سپیڈ سے کام کرنے کے قابل بنانے کے لئے اس میں مزید 32 الماریوں یا ریکس کا اضافہ کیا گیا تھا اور ہر ایک الماری میں 1024 پروسیسر لگائے گئے تھے۔ ان پروسیسرز میں وہی چِپ لگائی گئی جو عام استعمال کے کمپیوٹروں میں ہوتی ہے لیکن یہ پروسیسر دہری سپیڈ پر کام کرنے والے مخصوص پروسیسز تھے جنہیں ’کورز‘ کہا جاتا ہے۔

سپر کمپیوٹر عموماً بہت ہی پیچیدہ سائینسی معلومات حاصل کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں مثلاً پروٹین کے ایٹمی ڈھانچے کو سمجھنے کے لئے یا پھر کائنات اور ماحولیات کے مسائل کو حل کرنے کے لئے۔ تاہم اب آئی بی ایم کمپنی سپر کمپیوٹر کو کاروباری اور روز مرہ کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی استعمال کرنے کا آغاز کررہی ہے۔

ایپل کا نیا میک منی
کیا سستا کمپیوٹر ایپل کی قسمت بدل سکتا ہے۔
پشاور میں کمپیوٹر پرزے بیچتے ناخواندہ ریڑھی بانسی پی یو لے لو
پشاور میں کمپیوٹر پرزے بیچتے ناخواندہ ریڑھی بان
ہیکنگ کا بھی چیمپیئن
برازیل کمپیوٹر ہیکنگ اور انٹرنیٹ فراڈ میں اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد