ٹوئٹر کے 31 کروڑ ماہانہ صارفین، آمدن توقعات سے کم

،تصویر کا ذریعہGetty
سماجی رابطوں کی وین سائٹ ٹوئٹر کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدن اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی شرح توقعات سے کم رہی ہے۔
کمپنی کی مالیات کے بارے میں اعداوشمار نے سرمایہ کاروں کو مایوس کیا اور ٹوئٹر کے شیئر میں 13.6 فیصد کمی ہوئی۔
سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹوئٹر کے ماہانہ صارفین کی تعداد میں 31 کروڑ اور اس دوران اُس کی آمدن 59 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی۔
ٹوئٹر گذشتہ کئی برسوں سے صارفین کی تعداد میں اضافے سے اپنا منافع بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹوئٹر کو توقع تھی کہ جنوری سے مارچ کے دوران ٹوئٹر کی آمدن 59 کروڑ ڈالر سے لے کر 61 کروڑ تک ہو گی۔
ٹیکنالوجی پر بی بی سی کے نامہ نگار ڈیئو لی کا کہنا ہے کہ ’ٹوئٹر کے لیے یہ مشکل دور ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور اشتہارات کے لیے یہ شرح نمو بہت زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔دوسرے سوشل نیٹ ورک گروپس سنیپ چیٹ اور فیس زیادہ نتائج دے رہے ہیں۔‘
صارفین کی تعداد میں اضافے کے لیے ٹوئٹر نے گذشتہ کچھ ماہ کے دوران مختلف چیزیں متعارف کروائیں ہیں، جیسے ویڈیو سٹریمنگ وغیرہ۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گو کہ فیس بک نے بھی اس سے ملتا جلتا فیس بک لائیو شروع کیا ہے اس لیے ٹوئٹر کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ نئے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے اُس کا منصوبہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔
.







