ٹوئٹر میں خرابی، صارفین کو مشکلات کا سامنا

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق یہ مسئلہ جی ایم ٹی وقت کے مطابق آٹھ بجے سامنے آیا

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق یہ مسئلہ جی ایم ٹی وقت کے مطابق آٹھ بجے سامنے آیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے میں بہت سارے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر کے تین کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور اس دوران موبائل پر استعمال کرنے والے بہت سارے صارفین بھی ویب سائٹ پر کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں نہ پڑھ سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق ایک ٹویٹ کے ذریعے کی گئی اور بتایا گیا کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے۔

کچھ افراد نے اس بارے میں فیس بک پر شکایت کی ہے۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان کے مطابق ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا: ’کچھ صارفین کو ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ہم اس بارے میں آگاہ ہیں اور اس کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق یہ مسئلہ جی ایم ٹی وقت کے مطابق آٹھ بجے سامنے آیا۔

سوشل میڈیا کنسلٹنٹ ڈیوڈ شنائیڈر نے کہا: ’مجھے اصل لوگوں سے بات چیت کرنی پڑی ہے اور یہ تھوڑا بہت خوفزدہ ہے۔‘

’دراصل، مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی خبریں کہاں سے حاصل کروں، میں عام طور پر صبح کے وقت ٹویٹ کرتا ہوں۔‘

کچھ افراد نے اس بارے میں فیس بک پر اپنے شکوے کا اظہار کیا

،تصویر کا ذریعہFacebook

،تصویر کا کیپشنکچھ افراد نے اس بارے میں فیس بک پر اپنے شکوے کا اظہار کیا

ڈیوڈ شنائیڈر ’دیٹ لوٹ‘ نامی کنسلٹنسی چلاتے ہیں، انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں ٹوئٹر پر واقعی اصل کمیونٹی کا احساس ہوتا ہے، جس کی انھوں نے کمی محسوس کی۔

انھوں نے مذاق میں کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ ہم یہ صدمہ سہہ لیں گے۔‘

فروسٹ اینڈ سلیونز کنسلٹنٹس کے مطابق یہ خرابی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورسی کے لیے ’مفت کا سردرد‘ دکھائی دیتا ہے۔

ڈیجیٹل تجزیہ کار شیرڈن نائے نے بی بی سی کو بتایا: ’مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ کی اے پی آئیز کی کمی وجہ سے ڈیویلپروں، کمپنیوں اور تنظیموں سے متعلقہ تمام مسائل کو دگنا کر دیا ہے جو دنیا بھر میں ’سماجی استعمال‘ کے لیے بیماروں کے پھیلاؤ سے متعلق اور لمحہ بہ لمحہ جنگ کی افراتفری کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔‘