دنیا بھر میں سرخ چاند کے مناظر
دنیا بھر میں لوگوں نے اکیسویں صدی کے طویل ترین اور ’خون رنگ‘ کہلانے والے چاند گرہن کا نظارہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ایتھنز کے قریب یونان میں چاند اس مندر کے ساتھ سرخی مائل ہوتا دیکھائی دیا۔
چاند گرہن کے دوران زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اگرچہ چاند براہ راست سورج کی روشنی شے نہیں چمکتا تاہم زمین کے کناروں سے چھن کے آنے والی روشنی اسے اندھرے میں ڈوبنے نہیں دیتی۔ اس کی وجہ سے چاند کا رنگ نارنجی، بھورا یا سرخ ہو جاتا ہے۔
یہ گرہن افریقہ سے مشرقٌ وسطی تک، یورپ، روس، انڈیا، پاکستان اور آسٹریلیا میں دکھائی دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
فرانس میں امریکی فنکار جانتھن بروفسکی کے سکپچر کے پرے دکھائی دیتا چاند گرہن۔

،تصویر کا ذریعہEPA
سوئس ایپلس پر مکمل وجاہت کے ساتھ نظر آتا گرہن زدہ چاند۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اس گرہن کو دیکھنے کے لیے آنکھوں کے لیے کوئی خاص احتیاطی تدابیر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہReuters
ابو ظہبی میں شیخ زید مسجد کے اوپر سے گزرتا ہوا چاند گرہن۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سڈنی میں لوگ چاند گرہن دیکھنے کے لیے جمع ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تائیوان میں لوگوں نے اس منظر کو دیکھنے کے لیے دور بینیں نصب کیں۔ یہ مکمل چاند گرہن 43 منٹ تک جاری رہا۔
تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں










