’گوریلوں کی بقا کا انحصار بندوقوں، جراثیم اور درختوں پر‘

،تصویر کا ذریعہTERENCE FUH NEBA, WWF CENTRAL AFRICAN REPUBLIC
افریقہ کے جنگلوں میں گوریلوں کی بقا کا انحصار بندوقوں، جراثیم اور درختوں پر ہے۔
ایسا ویسٹرن لولینڈ گوریلوں پر سب سے بڑے سروے کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے۔
ایک دہائی پر مشتمل اس تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ سابقہ اندازوں نسبت گوریلوں کی تعداد زیادہ ہے۔
تاہم ان کی بڑی تعداد غیرمحفوظ علاقوں میں رہتی ہے جہاں انھیں غیرقانونی شکار، ایبولا اور ماحولیاتی تباہی سے خطرہ ہے۔
چمپنزیوں کے بارے میں کچھ ایسی ہی تصویر سامنے آئی تھی۔ گوریلے اور چمپنزی عام طور پر کیمرون، وسطی افریقن جمہوریہ، کانگو، گینیا اور گبون کے جنگلات میں رہتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEMMA STOKES/WCS
وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے کنزرویشن سائنسدان اور اس تحقیق کی شریک مصنف ڈاکٹر فیونا مائیسلز کا کہنا ہے کہ ’بندوقوں سے مراد شکار، جراثیم سے مراد ایبولا اور درخت اس حقیقت کی جانب اشارہ ہیں کہ یہ گھنے جنگلات کے جانور ہیں جنھیں بقا کے لیے گھنے جنگلات کی ضرورت ہے۔‘
’اگر آپ جنگلات کا صفایا کر دیں تو یہ سب ختم ہو جائیں گے۔ اگر جنگلات میں صرف ایک ہی قسم کے درخت ہوں گے تو آپ کو یقیناً یہاں گوریلے اور چمپنزی نہیں ملیں گے۔‘
سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسز میں یہ بین الاقوامی محققین بحث کرتے ہیں کہ ان جانوروں کی آبادی کو جتنی توجہ اس وقت دی جا رہی اس سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا ہے کہ تحفظ فراہم کرنے کی کوششیوں میں شکار پر پابندی کے حوالے سے اقدامات، بیماروں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اعلیٰ معیار کا ماحول محفوظ بنانے پر توجہ دینا چاہیے۔

،تصویر کا ذریعہTERENCE FUH NEBA, WWF CENTRAL AFRICAN REPUBLIC

،تصویر کا ذریعہTERENCE FUH NEBA, WWF CENTRAL AFRICAN REPUBLIC
ڈاکٹر مائسلز کہتی ہیں کہ ’کیونکہ 80 فیصد ویسٹرن لولینڈ گوریلے اور وسطی علاقوں کے چمپنزی محفوظ علاقوں سے باہر رہتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ انھیں جتنا ممکن ہوں تحفظ فراہم کیا جائے۔‘
محققین کے مطابق گذشتہ اندازوں کے مقابلے میں مغربی استوائی افریقہ میں گوریلوں (361,900) اور چمپنزیوں (128,700) کی زیادہ تعداد سامنے آئی ہے۔
انھوں نے حساب لگایا کہ سنہ 2005 اور سنہ 2013 کے درمیان گوریلوں کی سالانہ آبادی میں 2.7 فیصد کمی ہوئی۔
ویسٹرن لولینڈ گوریلا سب سے زیادہ عام پائی جانے والی گوریلوں کی نسل ہے۔
وسطی چمپنزی بھی خطرے کے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور انھیں شکار، گوشت کے کاروبار، رہائشی ٹھکانوں کا فقدان اور ایبولا وائرس سے خطرے کا سامنا ہے۔










