لندن کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والا گوریلا سکواش سے لطف اندروز ہوتا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہOLI SCARFF/GETTY IMAGES
لندن کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والا ایک گوریلا واپس اپنے پنجرے میں آنے سے پہلے پانچ لیٹر بغیر کسی آمیزش کے سیاہ انگوروں کا شربت پی گیا تھا۔
لندن چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق گوریلا کمبوکا نے اپنے احاطے کے دروازے بند نہ ہونے کے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا تھا۔
چڑیا گھر کے مطابق گوریلا ملازمین کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اس سے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
کمبوکا 13 اکتوبر کو چڑیا گھر سے فرار ہوا تھا اور جلد ہی نشہ آور گن کے ذریعے اسے واپس احاطے میں منتقل کر دیا گیا۔
گوریلا کو چڑیا گھر کے ایک ملازم نے ملازمین کے احاطے سے نکلنے سے پہلے اسے پرسکون حالت میں رکھا۔
چڑیا گھر کے ملازمین نے گوریلے کے فرار کے بعد مسلح پولیس اہلکاروں کو طلب کر کے وہاں آنے والے افراد کو باہر نکال دیا۔
فرار کے اس واقعے کی رپورٹ مرتب کرنے والے پروفیسر ڈیوڈ فیلڈ کے مطابق' کوئی تالا ٹوٹا ہوا نہیں تھا، نہ ہی کمبوکا نے کسی کھڑکی کو توڑا اور اس واقعے سے پہلے چڑیا گھر آنے والے افراد نے بتایا ہے کہ یہ ایک عام گوریلا کی طرح حرکات کر رہا تھا۔
جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے گوریلا کو اس کے احاطے میں ایک دروازہ کھلا ہوا ملا اور دوسرے دروازے کو بھی تھوڑی دیر پہلے خوراک مہیا کرنے کے بعد ابھی دوبارہ بند نہیں کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہHANNAH O'DONOGUE-HOBBS
یہاں سے گوریلا چڑیا گھر کے ایک ملازم کے سامنے پہنچ گیا جس کے جانوروں کے ساتھ ناقابل یقین حد تک قریبی تعلقات ہیں۔
اس ملازم نے کمبولا سے باتیں کی اور موقع ملتے ہی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گا۔
گوریلا جب دوبارہ تنہا ہو گیا تو یہ اس نے اپنے احاطے سے باہر نکلنے والا ایک دروازہ دریافت کیا اور جس سے باہر نکل کر اس نے وہاں پڑا بغیر کسی آمیزش کے سیاہ انگوروں کا پانچ لیٹر شربت پی گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کے آنے کے بعد خطرے کے سائرن بجانے سے پہلے تک گوریلا اپنے احاطے سے فرار کے بعد عوام کے لیے مختص مقامات پر نہیں پہنچ سکا۔
کمبولا کو نشہ آور گن کی مدد سے دوبارہ اس کے احاطے میں منتقل کر دیا گیا۔







