چین: لوگ چڑیا گھر پہنچے لیکن وہاں جانور ہی نہیں تھے

،تصویر کا ذریعہNGZB.COM
چین کے ایک چڑیا گھر میں پلاسٹک کے پینگوئن رکھے گئے ہیں۔ جبکہ لوگ اس انتظار میں تھے کہ انھیں بیرون ملک سے لائے گئے غیر معمولی جانور دیکھنے کو ملیں گے لیکن انھیں شدید مایوسی ہوئی۔
صوبہ گُؤآن ژی کے علاقے یولن میں جب یہ پہلا چڑیا گھر قائم کیا گیا تو مقامی لوگ اس چڑیا گھر یہ دیکھنے گئے کہ وہاں کون کون سے جانور ہیں۔
چین کے بارے میں مزید پڑھیے
اشتہارات میں اس جگہ کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہاں نایاب جانور دیکھنے اور جنگلی حیات کے بارے میں سیکھنے کو ملے گا۔

،تصویر کا ذریعہNZGB.COM
ہوا سے پھولنے والے پینگوئنز کے علاوہ اس جگہ چند مرغے، ہنس، اور ٹینک میں ایک کچھوا رکھا گیا تھا جس کے ارد گرد کرنسی نوٹ بچھائے گئے تھے۔
غیر معمولی جانوروں سے متعلق مایوس کن تفصیلات جب چینی سوشل میڈیا پر عام ہوئیں تو مقامی نیوز سائٹس نے چڑیا گھر کے اندر کی تصاویر شیئر کیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
جلد ہی چین کے مائیکرو بلاگنگ نیٹ ورک ویبو پر صارفین نے اس خبر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ 'یہ چڑیا گھر ہمارے شعور کی بہت بڑی توہین ہے‘۔
ایک اور صارف کو یہ بات کافی مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ توہین آمیز بھی لگی۔ انھوں نے لکھا کہ 'میری ہنسی نہیں رک رہی۔ یہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ مجھے نہ بتاؤ کہ انتظامیہ سو رہی تھی۔ یہ ہماری ذہانت کا مذاق اڑانے کے برابر ہے‘۔
یہ چین کا پہلا چڑیا گھر نہیں ہے جو تنازعے کا شکار بنا ہے۔ 2013 میں ہنان میں ایک چڑیا گھر نے ایک افریقی شیر رکھنے کا دعویٰ کیا جو ایک تبتی نسل کا بڑا کتا نکلا۔
تین سال بعد چین کے ایک چڑیا گھر کا اس وقت سوشل میڈیا پر ذکر ہونے لگا جب وہاں ایک نئے گوریلا بچے کے نام کے لیے آن لائن سروے کیا گیا تاہم یہ خبر ایک جھوٹ ثابت ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہNGZB.COM
چین کے چڑیا گھروں، پارکوں اور بازاروں میں جانوروں سے برے سلوک سے متعلق کئی خبریں گردش میں رہتی ہیں اور جانوروں کے حقوق سے متعلق چین کا ریکارڈ کوئی اچھا نہیں ہے۔
جولائی 2017 میں چینی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو اور تصاویر بہت مقبول ہوئیں جس میں چینگ ژہو شہر کے ایک چڑیا گھر کے شیروں کو ایک زندہ گدھا کھلاتے دیکھے جاسکتا ہے۔
البتہ ایک چینی پولیس اہلکار کی جانب سے کتوں کے آرام کے لیے بنائے گئے گھر کی ویڈیو اور تصاویر اس سال کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل رہیں جنھیں لاکھوں بار دیکھا گیا۔









