امریکہ سے بہتر تعلقات کا اشارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران اور روس نے امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا اشارہ دیا ہے۔ ایران کے ایک اہم اہلکار کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے کے اوباما کے فیصلے کو تہران ایک مثبت قدم سمجھتا ہے۔ جبکہ روس کے ایک وزیر کا کہنا تھا کہ اب جوہری عدم پھیلاؤ کی سمت آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے محتاط انداز میں ان بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ میونخ میں سکیورٹی کی سالانہ کانفرنس کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمان کے سپیکر علی لاریجانی نے جارج مچل کو خصوصی ایلچی بنا کر مشرقِ وسطی بھیجنے کے اوباما کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بات سننے کے لیے بھیجیں گے حکم چلانے کے لیے نہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مثبت اشارے ہیں۔ تاہم علی لاریجانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرقِ وسطی میں امن کا عمل اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک عالمی برادری حماس کو دہشت گرد تنظیم کہنا بند نہیں کر دیتی اور یہ کہ اسلامی گروپ کی حمایت کرنا ایران کے لیے ’باعثِ فخر‘ ہے۔ ایران کے سابق جوہری مذاکرات کار علی لاریجانی نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ایران جوہری پروگرام کے اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے ماضی میں جوہری عدم پھیلاؤ کی امریکہ کی’دوہری پالیسی‘ پر بھی واشنگٹن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ روس کے نائب وزیرِ اعظم سرگئی ایوانوف نے اوباما انتظامیہ سے اپیل کی کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے اہم معاہدے کی تجدید میں مدد کرے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ میں امریکی میزائل شیلڈ کی توسیع مسائل کا حل نہیں ہے۔ مسٹر ایوانوف کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلحہ کو ختم کرنے سے متعلق معاہدے کی تجدید کی سمت پیش رفت کی جائے۔1991 میں اس معاہدے پر دستخط کے بعد روس اور امریکہ دونوں ہی کے جوہری اسلحہ خانوں میں بڑی کمی ہوئی تھی۔ اس معاہدے کی تجدید کا کام سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دورِ حکومت میں روک دیا گیا تھا۔ جنوری میں امریکی وزارتِ خارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہے ہلیری کلنٹن نے اس معاہدے پر بات چیت کا وعدہ کیا تھا۔ مشرقِ وسطی کے خصوصی ایلچی نے حال ہی میں مصر، اسرائیل، غربِ اردن، اردن اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کیا ہے۔ |
اسی بارے میں شیعہ گروپوں کی حمایت میں کمی15 December, 2008 | آس پاس برطانوی بینک پر بھاری جرمانہ10 January, 2009 | آس پاس ’امریکی مسلمانوں کے دشمن نہیں‘27 January, 2009 | آس پاس ’مغرب حماس سے مذاکرات کرے‘22 January, 2009 | آس پاس فاسفورس، اسرائیل تفتیش کرے گا21 January, 2009 | آس پاس بان کی مون غزہ کے دورے پر20 January, 2009 | آس پاس غزہ میں پچاس ہزار سے زیادہ بےگھر19 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||