BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فاسفورس، اسرائیل تفتیش کرے گا
امدادی اداروں کا دعویٰ ہےکہ اسرائیل نے فاسفورس بم استعمال کیے ہیں

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں سفید فاسفورس کے غیر قانونی استعمال کےالزامات کی تفتیش کرے گی۔

غزہ میں تین ہفتے کی فوجی کارروائی کےدوران انسانی حقوق کے اداروں نے کئی مرتبہ یہ الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیلی فوج ایسے علاقوں میں فاسفورس بموں کا استعمال کر رہی ہے جہاں عام شہری بھی ان کی زد میں آسکتے ہیں۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ سفید فاسفورس کے غیر قانونی استعمال کے الزامات کی تفتیش کرے گی۔

’غیر سرکاری اداروں کے الزامات اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے دعوؤں کے پیش نظر اور ابہام کی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کی تفتیش کرے گی۔‘

لڑائی کےدوران ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ اس کے کارکنو نے نو اور دس جنوری کو غزہ شہر اور جبلیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب سفید فاسفورس کے بموں کا استعمال دیکھا تھا۔

ادارے نے ثبوت کے طور پر ویڈیو فلمیں اور تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

آتشگیر مادوں کے استعمال سے متعلق عالمی معاہدے کے تحت یہ مواد ایسے علاقوں میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جہاں شہری آبادی ہو۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس کے ایک ہیڈ کواٹر پر بھی فاسفورس بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس سے امداد کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں جو بھی ہتھیار استعمال کیے وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیے لیکن اب تک اس نے یہ واضح کرنے سےانکار کیا ہے کہ یہ ہتھیار کون سے تھے۔

بین الاقوامی قوانین کے تحت سفید فاسفورس کو میدان جنگ میں دھوئیں کا غبار پیدا کرنے کے لیے تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن بم کے طور پر نہیں۔

سفید فاسفورس گوشت سے چپک کر اسے ہڈی تک جلا دیتا ہے اور اس کی زد میں آنے والے لوگ انتہائی تکلیفدہ موت مرتے ہیں۔ اس کے زخم بھی بہت مشکل سے بھرتے ہیں۔ اسے سونگھنا یا کھانا بھی مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

رفاعغزہ:عینی شاہد
غزہ کی کہانی بی بی سی نامہ نگار کی زبانی
جائز یا ناجائز؟
اسرائیلی اس جنگ کو بقا کی جنگ کہتے ہیں
اوسلو سے غزہ تک
پندرہ برس سے جاری امن کی کوشش ناکام کیوں؟
غزہ احتجاجغزہ آپریشن، تصاویر
غزہ: آپریشن کا اٹھارواں دن، تصاویر
زخمی بچیغزہ پر غضب
فوجی کارروائی، مظاہرے اور غزہ کے مظلوم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد