ایدھی غزہ کے امدادی مشن پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے متاثرین کی مدد کے لیے خود غزہ جائیں گے۔ غزہ میں داخل ہونے کے لیے درکار اجازت حاصل کرنے کے کئی مراحل سے گزرنے کے بعد وہ اب تک نیو یارک سے مصر پہنچنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ قاہرہ سے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک غزہ نہیں پہنچ پائے کیونکہ مصر اور اسرائیل نے بہت رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آئے آٹھ دن ہو گئے ہیں اور ابھی تک غزہ جانے کی اجازت نہیں ملی۔ ’میں اس وقت قاہرہ میں ہوں اور امید ہے کہ کل غزہ جانے کی اجازت مل جائے گی۔‘
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا: ’مجھے پہلے غزہ جانے کے لیے صرف سات دن کا ویزہ دیا گیا تھا اور بعد میں میرے اصرار پر پاکستانی حکام نے میری مدد کی اور اسے بڑھوا کر ایک مہینے کا کروایا لیکن اس شرط پر کہ میں صرف ایک مرتبہ غزہ جاؤں گا یعنی سنگل اینٹری۔‘ انہوں نے کہ ان کے ساتھ ان کا بیٹا اور بیٹیاں ہیں اور وہ غزہ میں امدادی کام کرنا چاہتے ہیں۔ ’میں کچھ پیسے لے کر آیا ہوں۔ مصر کی ریڈ کراس کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک دیا ہے اور دس ہزار ڈالر نقد بھی دیے ہیں تاکہ وہ غزہ میں امدادی سامان بھیج دیں۔‘ |
اسی بارے میں ’اسرائیلی فوج کے لیے ریاستی تحفظ‘26 January, 2009 | آس پاس حماس’جنگ بندی بات چیت پر تیار‘25 January, 2009 | آس پاس غزہ میں سکول دوبارہ کھل گئے24 January, 2009 | آس پاس ’مغرب حماس سے مذاکرات کرے‘22 January, 2009 | آس پاس غزہ میں پچاس ہزار سے زیادہ بےگھر19 January, 2009 | آس پاس غزہ میں جنگ، کب کیا ہوا18 January, 2009 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||