BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 June, 2008, 14:50 GMT 19:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: ’بھیک‘ بھوک منصوبہ شروع

 عبدالستار ایدھی
حب سے لے کر کوئٹہ تک انہیں لوگوں نے بہت محبت دی ہے
معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے بلوچستان سے ایک نئے فلاحی منصوبے کا آغاز کیا ہے جس میں بھوکوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے اور حب سے لے کر کوئٹہ تک انہوں نے بھوکوں کے لیے بھیک مانگ کر چار لاکھ روپے جمع کیے جسے انہوں نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے چادر بچھا کر عبدالستار ایدھی نے چندہ مہم یا بھوکوں کے لے بھیک مہم شروع کی ہے۔ عبدالستار ایدھی کے مطابق بلوچستان میں حب سے لے کر کوئٹہ تک انہیں لوگوں نے بہت محبت دی ہے اور چار لاکھ روپے کا چندہ جمع ہوا ہے۔

کوئٹہ میں بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ان کے تین سو پچیس مراکز ہیں جہاں بھوکوں کو دوپہر اور رات کا کھانا کھلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد وہ پشاور اسلام آباد راولپنڈی اور شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے اور انسانی ہمدردی کی خاطر ایک تبدیلی لائیں گے۔

عبدالستار ایدھی کے مطابق وہ صرف پاکستانیوں سے بھیک مانگتے ہیں اور

دو ہزار ایمبولنسیں، بیس ہوم
 وہ صرف پاکستانیوں سے بھیک مانگتے ہیں اور اب ایک ایمبولینس سے دو ہزار ایمبولینس ہو گئی ہیں ایک ہوم سے بیس ہوم قائم کر دیے گئے ہیں
ستار ایدھی
اب ایک ایمبولینس سے دو ہزار ایمبولینس ہو گئی ہیں ایک ہوم سے بیس ہوم قائم کر دیے گئے ہیں کراچی کے اندر انہیں لوٹا جا رہا ہے لیکن انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں وہ لبنان میں تھے اور انہیں کہا گیا کہ وہاں ایدھی مرکز کھولیں تو اس کے لیے انہوں نے انہیں رقم فراہم کی جس کے بعد وہاں لڑکیوں نے کہا کہ انہیں اسلحہ دیں تو انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اسلحہ کوئی حل نہیں ہے۔ عبدالستار ایدھی نے کہا کہ امریکہ خود عراق اور افغانستان میں جنگ سے تھک گیا ہے اس لیے وہ کبھی جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

اسی بارے میں
ایدھی کی سفری دستاویز واپس
31 January, 2008 | پاکستان
ایدھی کی سفری دستاویز واپس
31 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد