امریکہ میں سفری دستاویزضبط:ایدھی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عبد الستار ایدھی نے کہا ہے کہ نو جنوری کو ان کی امریکہ آمد پر انہیں آٹھ گھنٹے جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی امیگریشن حکام نے روکے رکھا اور بعد میں ان کا پاکستانی پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے کر انہیں بیس فروری کو ان کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے- ایدھی نیو یارک میں بلقیس ایدھی ریلیف فاؤنڈیشن کے دفتر میں اپنی اہلیہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی امیگریشن حکام کی طرف سے ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لیکن وہ (ایدھی) اسے نظربندی سے بھی بدتر زندگي سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر ان کا پاسپورٹ اور امیگریشن دستاویزات واپس دلوانے کے لیے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ ان کے شوہر اسی سال کے ہیں اور وہیل چئير پر ہیں تاہم امریکی امیگریشن حکم کی طرف سے ان سے غلط سلوک کیا جارہا ہے۔ ایدھی نے کہا کہ ’میں خود قید نجر (نظر بندی) سے بھی بدتر سمجھتا ہوں کیونکہ کہ میرا پاسپورٹ اور گرین کارڈ امریکی امیگریشن کے پاس ہے اور میں واپس پاکستان جانا چاہتا ہوں لیکن سفر نہیں کرسکتا‘-
ایدھی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دس سال قبل ان کو امریکی گرین کارڈ جاری ہوا تھا اور امریکی امیگریشن کو اعتراض یہ ہے کہ گرین کارڈ ہولڈر ہونے کے ناطے مجھے مستقل امریکہ میں رہنا پڑے گا جبکہ میں تو ایمرجنسی کا آدمی ہوں اور مجھے اپنے سماجی کاموں کے لیے دنیا بھر میں جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ جون دو ہزار سات میں بھی نیویارک جے ایف کے ہوائی اڈے پر کئي گھنٹے روک کر رکھا گیا تھا اور پھر صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی مداخلت پر انہیں ان کا پاکستانی پاسپورٹ واپس کردیا گیا تھا۔ انہیں امریکی امیگریشن حکام کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا جس کی تاریخ گزرگئی۔
عبدالستار ایدھی نے بتایا کہ ’دہشتگردی‘ کے خلاف کام کرنے والے پاکستان کے شہریوں اور خاص طور پر میرے سمیت عمر رسیدہ افراد سے امریکہ سمیت دنیا بھر کے ہوائي اڈوں پر اختیار کی جانے والی روش افسوسناک ہے۔ عبدالستار ایدھی نے کہا کہ پاکستانیوں سے زیادہ رفاہی کاموں میں حصہ لینے والی کوئي قوم نہیں اور امریکہ میں بھی ان کا کام زیادہ تر پاکستانی مخیر لوگوں کے عطیات سے چلتا ہے جن کے ذریعے وہ امریکیوں، غیر پاکستانیوں اور غیر مسلم لوگوں کی بھی بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے خدمت کرتے ہیں۔ ’لیکن امریکی حکام کا ہمارے ملک کے لوگوں کو ستانے کے مقصد سے کیے جانیوالے سلوک سےامریکہ کی نیک نامی نہیں ہوتی۔ انہیں اصل دہشتگردوں کے خلاف جانا چاہیے‘۔ | اسی بارے میں امیگریشن مراکز تنقید کا نشانہ16 August, 2005 | آس پاس امیگریشن قوانین: نیویارک میں مظاہرہ02 April, 2006 | آس پاس بش کے امیگریشن پروگرام پر اختلاف16 May, 2006 | آس پاس ایدھی لاڑکانہ عدم تحفظ پر بند 06 July, 2005 | پاکستان عبدالستار ایدھی دمشق پہنچ گئے23 July, 2006 | پاکستان عبدالستارایدھی بیروت پہنچ گئے24 July, 2006 | پاکستان کراچی میں ایدھی محصور بے بس24 June, 2007 | پاکستان ایم کیوایم دھمکیاں دے رہی ہے‘ ایدھی20 November, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||