ایدھی لاڑکانہ عدم تحفظ پر بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر لاڑکانہ میں مریضوں اور لاچاروں کے فلاح کے حوالے سے مشہور ایدھی فاؤنڈیشن کا مرکز مبینہ عدم تحفظ کی وجہ سے بند کردیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ سینٹر کے انچارج نے مبینہ طور پر فنڈز میں کرپشن کی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ایدھی سینٹر لاڑکانہ کے سابق انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی مگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا صرف انہیں تھانے پر بلوا کر چھوڑ دیا۔ ایدھی کے مطابق سابقہ انچارج اب سرعام گھوم رہے ہیں۔ اس عدم تحفظ کی وجہ سے ہم نے سینٹر بند کردیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک ملزم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار نہیں کیا جاتا سینٹر بند رہیگا۔ عبدالستار ایدھی کے فرزند رضوان ایدھی نے بی بی سی آن لائن کو بتایا کہ لاڑکانہ میں ان کی ایدھی فاؤنڈیشن کے بائیس کے قریب ملازم اور سات ایمبولینس موجود ہیں۔ جو اب کھڑی کردی گئیں ہیں۔ جبکہ سندھ سے پنجاب جانی والی اور وہاں سے آنے والی گاڑیوں کا بیس اسٹیشن بھی لاڑکانہ سینٹر ہے ججو لاڑکانہ سینٹر کے بند ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ انچارج پر چار لاکھ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔ اگر ہم نے ایسے ہی معاملات چھوڑ دیے تو یہ فاؤنڈیشن نہیں چلے سکے گئی۔ رضوان کے مطابق اس قسم کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد سینٹر میں بھی کرپشن کی گئی تھی۔ جس کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ رضوان ایدھی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے تو ان کا کہنا اس کیس کے لیے بھی کسی وزیر سے رابطہ کیا جائے تو پھر یہ پورا نظام کس کام کا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||