BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 July, 2006, 08:09 GMT 13:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عبدالستار ایدھی دمشق پہنچ گئے

عبدالستار ایدھی نے دمشق میں دیگر لبنانی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا
لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے بعد متاثرہ افراد کی مدد کے لیئے پاکستان کے معروف فلاحی کارکن عبدالستار ایدھی ہفتے کی صبح دمشق پہنچنے کے بعد وہ اتوار کو بیروت روانہ ہو رہے ہیں۔

عبدالستار ایدھی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زمینی راستے کے ذریعے بیروت جانے کی کوشش کریں گے۔

ایدھی کے ترجمان کے مطابق عبدالستار ایدھی نے دمشق پہنچ کر ان اسّی پاکستانی خاندانوں سے ملاقات کی جو لبنان سے ہجرت کر کے پناہ کے لیئے شام آئے ہیں۔ ان لوگوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق زیادہ تر راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔ عبدالستار ایدھی نے ان لوگوں میں کھانا اور خشک دودھ بھی تقسیم کیا۔

ترجمان کے مطابق عبدالستار ایدھی نے دمشق میں دیگر لبنانی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا جہاں زیادہ تر بچے، عورتیں اور ضعیف افراد ہیں۔ ایدھی نے انہیں بھی کھانا، خشک دودھ اور دوائیں فراہم کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایدھی بیروت پہنچنے کے بعد مقامی باشندوں سے رضا کار منتخب کر کے امدادی کاروائیاں انجام دیں گے۔ ترجمان کے مطابق ایدھی اپنے ساتھ امدادی سامان کی بجائے دس لاکھ امریکی ڈالر لے کر گئے ہیں تاکہ مقامی طور پر ضروری سامان خرید سکیں۔

عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ ان سے کسی ایک انسان کو بھی فائدہ پہنچتا ہو تو وہ کسی بھی مشکل یا خطرہ کے باوجود کسی بھی جگہ جانے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی لبنان کو امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے اور غذائی امداد اور ادویات سے بھرے دو طیارے لبنان بھیجنے کی منظور بھی دی ہے۔

لبنان پر اسرائیل کی بمباری کے بعد پاکستان میں لبنان اور حزب اللہ کی حمایت میں روزانہ مظاہرے ہورہے ہیں۔

لبنان اسرائیل بحران
پاکستانی اخبار عوامی سوچ کے عکاس
 لبنانحزب اللہ کا ’جوا‘
حزب اللہ نےاس موقع پر اسرائیل کو کیوں چھیڑا؟
اسرائیل کا مقصد؟
لبنان پر حملوں سے اسرائیل کا مقصد کیا ہے؟
لبنان: تباہی، انخلاء
چہروں پر جھلکتا خوف
لبنانی بچہاسرائیلی بمباری
سات لاکھ لبنانی بے گھر ہو چکے ہیں: ریڈ کراس
وویک نے کیا دیکھا
بی بی سی کے وویک راج نے لبنان میں کیا دیکھا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد