BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 November, 2004, 03:18 GMT 08:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم کیوایم دھمکیاں دے رہی ہے‘ ایدھی
عبدالستار ایدھی
عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ ان کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں
پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم ان کو قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی نے کہا کہ ان کو کبھی نائن زیرو آنے کے لیے کہا جاتا ہے اور کبھی کہا جاتا ہے کہ ان کا حشر (جنرل) ضیاالحق سے بھی بدتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ایک ٹیلیفون موصول ہوا جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں وگرنہ ان کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالا تر ہے کہ ان کو یہ دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک فقیر ہیں اور ان کا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی ایمبولینس پر حملے آئے دن ہوتے ہیں اور جعمرات کو سول ہسپتال میں ایدھی مرکز کو آگ لگا دی گئی۔

عبدالستار ایدھی نے کہا کہ ان دھمکیوں کے باوجود وہ کوئی قانونی چارہ جوئی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ پولیس کی طاقت سے باہر ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ پولیس کے پاس رپورٹ درج کرانے سے وہ پہلےسے زیادہ محفوظ ہوں گے۔

عبدالستار ایدھی نے کہا کہ انہوں نے سب کچھ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے اور وہ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کریں گے اور اپنے سماجی کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کیے رکھیں گے۔

بی بی سی نے سندھ کے وزیر داخلہ عبدالرؤف صدیقی سے جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ، عبدالستار ایدھی کے الزامات کے بارے میں پوچھا۔

عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ سول ہسپتال میں ایدھی مرکز کو نذر آتش نہیں کیا گیا ہے بس وہاں کو اندر سے آگ لگ گئی تھی اور کچھ ’لڑکوں‘ نے کچھ ہنگامہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک قابل احترام شخصیت ہیں اور حکومت سندھ ان کی حفاظت کا پورا انتظام کرئے گی۔

عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے ذرائع سے پتا چلایا ہے کہ کیا کسی نے عبدالستار ایدھی کو نائن زیرو پر بلایا ہے تو انہیں بتایا گیا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد