BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 January, 2008, 01:38 GMT 06:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایدھی کی سفری دستاویز واپس
عبد الستار ایدھی
ایدھی دنیا کے مختلف ممالک میں رفاہی کاموں میں حصہ لیتے ہیں
پاکستان کے بین الاقوامی شہریت یافتہ سوشل ورکر عبدالستار ایدھی کا پاسپورٹ اور سفری دستاویزات جو کہ امریکہ پہنچنے پر ضبط کر لی گئی تھیں بدھ کو واپس کر دی گئی ہیں۔

نیویارک سے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفترِ خارجہ کی مداخلت کے بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ان کی سفری دستاویز واپس کر دی ہیں۔

نو جنوری کو امریکہ کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر عبدالستار ایدھی کا پاکستانی پاسپورٹ اور گرین کارڈ ضبط کر لیا گیا تھا اور انہیں بیس جنوری کو حکم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

عبدالستار ایدھی نے پاکستان کے دفترِ خارجہ، پاکستانی ذرائع ابلاغ اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان جائیں گے اور ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پوری قوم کا شکریہ ادا کریں گے۔

عبدالستار ایدھی نے کہا کہ سفری دستاویز ضبط کئے جانے سے وہ اپنے آپ کو معذور محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ستر سال انسانیت کی خدمت کی ہے اور اس واقعے سے انہیں دکھ ہوا ہے۔

عبدالستار ایدھی نے کہا کہ انہوں نے نیا گرین کارڈ حاصل کرنے کی درخواست دے دی ہے اور ان کی انگلیوں کے نشانات ابھی لیے جانے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان واپس چلے جائیں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ انہیں گرین کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی عبدالستار ایدھی نے کہا کہ امریکہ میں کوئی ادارہ رجسٹر کرنے کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فاونڈیشن یہاں پر رجسٹر ہے اور فلاحی اور رفاعی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی ریلیف فاونڈیشن کو بھی امریکی میں رجسٹر کرا دیا گیا ہے اور وہ ہی امریکہ میں کام کرے ایدھی کے باقی اداروں کو آھستہ آھستہ بند کر دیا جائک گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ہر سال انہیں ساٹھ لاکھ ڈالر سے زیادہ کے عطیات دیتے ہیں اور اتنی ہی رقم برطانیہ میں پاکستانی مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے انہیں ہر سال اربوں روپے کا چندہ ملتا ہے۔

عبدالستار ایدھی نے کہا کہ انہیں امریکی حکومت کی طرف سے بھی رقم مہیا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی جو انہوں نے قبول نہیں کی۔ ’مجھے پاکستانی قوم بہت رقم دیتی ہے جو میرے فلاحی کاموں سے زیادہ ہے۔‘

تاہم امریکہ نے انہیں ایک ہیلی کاپٹر دیا تھا جو گزشتہ دس سال سے پاکستان میں فلاحی کاموں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ عبدالستار ایدھی نے کہا کہ اس کے علاوہ ان کے ادارے کے پاس تین جہاز بھی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے یا امدا مہیا کرنے کی ضرورت پڑتی ہے وہ اس میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں گزشتہ سال قطرینہ طوفان کے وقت انہوں نے ایک لاکھ ڈالر کی مدد فراہم کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی وہ امریکہ کی مختلف تنظیموں کو امداد مہیا کرتے رہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد