BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 January, 2009, 12:37 GMT 17:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: محرم میں عورتوں پر پابندی
کاظمیہ مسجد فائل فوٹو
سکیورٹی اہلکار کاظمیہ مسجد اور روضۂ امام موسیٰ کاظم پر آنے والے زائرین کا تلاشی لے رہے ہیں
عاشورۂ محرم کی رسومات عروج پر ہیں اور عراقی حکام نے بغداد کے علاقے کاظمیہ میں واقع امام موسیٰ رضا کے روضے پر خواتین کی آمد کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

عراقی اکثریت شیعہ ہے اور عاشورہ کے دوران مرد و خواتین کی بڑی تعداد امام موسیٰ کاظم کے روضے پر حاضری کو ضروری تصور کرتی ہے۔ تاہم اب حکومتی پابندی کے نتیجے میں خواتین روضے پر حاضری نہیں دے سکیں گی۔

گزشتہ اتوار کو اس روضے پر ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں کہا جاتا ہے کہ کم از کم پینتیس افراد ہلاک ہوئے تھے اور بعد میں بتایا گیا تھا کہ حملہ آوور خاتون تھی۔

بغداد میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ایک غیر معمولی اقدام ہے اور اس سے سکیورٹی کی صورتِ حال پر حکومتی تشویش کا اظہار ہوتا ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار جونی ڈائیمنڈ کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی اہلکاروں میں خواتین شامل نہیں ہیں اس لیے خواتین سکیورٹی کے لیے درکار تلاشی وغیرہ سے بچ کر سکیورٹی کے لیے قائم کیے جانے والے حصار باآسانی عبور کر سکتی ہیں۔

عراق میں دوسرے اہم مقامات پر بھی سکیورٹی اقدامات میں سختی کی گئی ہے۔ خاص طور پر کربلا میں جہاں شیعہ زائرین کی بڑی تعداد جاتی ہے، خصوصی حفاظتی اقدام کیے گئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ بیس لاکھ کے لگ بھگ زائرین کی سکیورٹی کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد تیس ہزار ہے۔

گزشتہ سال كاظميہ مسجد کے قریب امام موسٰی کاظم کی برسی کےجلوس پر بھگدڑ مچ جانے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس موقع پر عراقی پولیس حکام نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات سو تک پہنچ سکتی ہے۔

ہلاکتیں اس وقت ہوئی تھیں جب امام موسیٰ کاظم کی برسی کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس میں شامل لاکھوں افراد مزار کی طرف بڑھ رہے تھے کہ جلوس میں خود کش حملہ آور کی موجودگی کی افواہ سے بھگدڑ مچ گئی اور بہت سے لوگ دریائے دجلہ کے پل سے گر گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد