BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 December, 2008, 13:13 GMT 18:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکوک دھماکہ: 47 ہلاک 102زخمی
 فائل فوٹو
کرکوک میں عرب اور ترکمان قومیت کے لوگ رہتے ہیں
پولیس نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ خود کش بمبار نے عراق کے شمالی شہر کرکوک کے ایک ریستوران میں دھماکہ کر کے سینتالیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔اس دھماکے میں ایک سو دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی لیکن کرکوک وہ جگہ ہے جہاں کرد، عرب اور ترکمان قومیت کے لوگ رہتے ہیں۔

دھماکہ ایسے واقت ہوا ہے جب لوگ عید الضحٰی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق عبداللہ ریستوران میں جو اربیل جانے والی سڑک پر واقع ہے وہاں لوگ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔

عراقی اور امریکی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔

اگرچہ عراق میں مجموعی طور پر تشدد کے بڑے واقعات میں کمی ہوئی ہے لیکن کرکوک میں اکثر بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

تیل کی دولت سے مالا مال اس شہر پر عراقیوں، عربوں اور نسلی ترکمانیوں کا جھگڑا جاری ہے۔

عراقی کردوں کا خیال ہے کہ شہر کا کنٹرول ان کے پاس ہونا چاہیے کیونکہ یہاں ان کی اکثریت ہے لیکن جو ان کے نیم خود مختار شمالی حصے سے باہر ہے۔

لیکن عرب اور ترکمان قومیت کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ شہر مرکزی حکومت کے زیرِ کنٹرول ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد