عراق، افغانستان میں کامیابی ناگزیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش اور برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان اور عراق میں کامیابی دنیا میں ’اندھیروں کا راج‘ قائم کرنے پر کمر بستہ دشمن کو شکست دینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعدگورڈن براؤن کی امریکی صدر جارج بش سے یہ پہلی ملاقات تھی جس میں برطانیہ اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو دونوں ملکوں کی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا ۔ اس ملاقات میں دنوں رہمناؤں نے عراق، افغانستان، دارفور ایران اور بین الاقوامی تجارت کے امور پر بات کی۔ گورڈن براؤن نے دہشت گردی کو ایک جرم قرار دیا اور کہا یہ ہر گز کوئی مقصد نہیں ہے۔ صدر بش نے عراق کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ کو اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ عراق میں کامیابی حاصل کرنا کتنا ضروری ہے۔ صدر بش نے کہا کہ عراق میں ناکامی کا مطلب کتنی بڑی تباہی ہے، اس سے وزیر اعظم گورڈن براؤن پوری طرح آگاہ ہیں۔ برطانیہ نے عراق پر امریکی حملے کی پوری طرح حمایت کی تھی لیکن اب وہ عراق میں موجود اپنی فوج میں تبدریـج کمی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں موجود بی بی سی کے نمائندے ایڈم بروکس نے کہا کہ صدر بش زیادہ تر لفاظی کرتے رہے جبکہ گورڈن براؤن نے ان تمام امور کے بارے میں بتایا جو ان کی ملاقات میں زیر بحث آئے۔ تاہم گورڈن براؤن نے اس بات سے انکار کیا کہ دہشت گردی کے بارے میں ان کے اور صدر بش کے خیالات میں بہت زیادہ فرق تھا۔ انہوں نے کہا ’ ہم جانتے ہیں ہم مشترکہ طور پر جدوجہد کر رہے ہیں، ہمیں ساتھ کام کرنا ہے اور ہمیں مختلف امور سے نمٹنا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات میں ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ دنیا کو درپیش مسائل دس سال پہلے سے اب کہیں زیادہ سنگین ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق پریس کانفرنس میں اس بات پر ضرورت سے زیادہ زور دیا گیا کہ یہ تاثر دیا جاسکے کہ دنوں رہنماؤں کے درمیان ذاتی سطح پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ صدر بش نے امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات پر بڑی گرمجوشی سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انتہائی اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔‘ صدر بش نے کہا کہ گورڈن براؤن کو انہوں نے انتہائی گرمجوش اور بزلہ سنج انسان پایا۔ انہوں نے کہا کہ گورڈن براؤن کے بارے میں ذرائع ابلاغ سے جو ایک اکھڑ اور روکھے سکاٹش کا تاثر ملتا ہے وہ ہر گز ویسے نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں ایران پر روس اور امریکہ کا اتفاق02 July, 2007 | آس پاس مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی تجویز17 July, 2007 | آس پاس تشدد پر پابندی، بش کا حکم21 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||