عراق: مزار پر حملہ، 35 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے کاظمیہ میں واقع ایک مزار کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں کم از کم 35 شیعہ زائرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 55 افراد زخمی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا۔ امام موسٰی کاظم کا یہ مزار شیعہ زائرین کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے اور دھماکے کے وقت یہاں بہت سے افراد مذہبی رسومات کے لیے جمع تھے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کئی زائرین کا تعلق ایران سے تھا جوکہ مزار کی زیارت کے لیے خاص طور پر یہاں آئے تھے۔ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارودی بیلٹ باندھ رکھی تھی۔ ماضی میں یہ علاقہ فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر رہا ہے۔ جمعہ کو بغداد کے جنوب میں سنی افراد کے ایک مجمع پر خودکش حملے میں 23 افراد ہلاک جبکہ 110 زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں کرکوک دھماکہ: 47 ہلاک 102زخمی11 December, 2008 | آس پاس عراق:غیرملکی فوجیوں کو اجازت24 December, 2008 | آس پاس عراق، ہلاکتوں میں دو تہائی کمی29 December, 2008 | آس پاس خودکش حملہ، تیس افراد ہلاک02 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||