 | | | بغداد میں ایک حالیہ دھماکے کا منظر |
بغداد کے قریب سنی عرب رہنماؤں کے ایک اجلاس پر ہونے والے خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سنی عرب رہنماؤں کا یہ اجلاس جمعہ کو بغداد سے بیس کلومیٹر جنوب میں واقع شہر یوسفیہ میں ہورہا تھا جب ایک خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں زخمیوں کی تعداد ایک سو سے زائد بتائی گئی ہے۔ یوسفیہ القاعدہ کا گڑھ رہا ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے اس علاقے کو ’موت کا تکون‘ کہا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں تشدد میں کمی آئی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور باہر سے آیا تھا جس نے ایک شیخ کے گھر پر ہونے والے سنی قبائلی رہنماؤں کے اجلاس میں خود کو اڑا دیا۔ یہ اجلاس سنی برادری کو عراق کے سیاسی عمل میں شامل کرنے کے لیے وزیر اعظم نوری المالکی کی ایماء پر منعقد کیا گیا تھا۔ مزید تفصیلات جلد ہی۔۔۔۔
|