عراق: بم حملوں میں بتیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکام کے مطابق عراق کے شہروں بغداد اور موصل میں بم دھماکوں میں کم سے کم بتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ بغداد میں واقع پولیس اکیڈمی کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ دوسری طرف موصل کے مرکز میں ایک خودکش حملے میں چودہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے۔
پولیس اکیڈمی کے قریب دھماکے میں اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا اور جب پولیس وہاں جمع ہوئی تو اس وقت ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔ اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی اڑا دی اور کہا جاتا ہے کہ اس حملے کا نشانہ امریکی اور عراقی مشترکہ گشت کرنے والے فوجی تھے۔ سوموار کے روز عراق میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک ایرانی شدت پسند تنظیم کے چار کارکنوں کو احمدیہ ڈسٹرکٹ سےگرفتار کیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ’یہ تنظیم عراقی عوام اور اتحادی فوج پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔‘ ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ عراق میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ عراق میں دو سو چھیانوے شہری ہلاک ہوئے جو کہ اکتوبر کے مہینے سے اٹھاون زیادہ ہیں۔ اسی دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکت میں کمی ہوئی ہے۔ نومبر میں صرف چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے جو ۔گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں تئیس کم ہیں۔ | اسی بارے میں صدر بش کا سب سے بڑا پچھتاوا02 December, 2008 | آس پاس عراق: دو امریکی فوجی ہلاک26 November, 2008 | آس پاس بغداد: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک24 November, 2008 | آس پاس عراق: امریکی افواج مزید تین سال16 November, 2008 | آس پاس عراق، دو امریکی فوجی ہلاک12 November, 2008 | آس پاس بغداد: تین دھماکے، اٹھائیس ہلاک10 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||