عراق، دو امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک عراقی فوجی نے شمالی شہر موصل میں کم سے کم دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ غربت زدہ زنجیلی ضلع میں پیش آیا جہاں عراقی اور امریکی فوجی مشترکہ گشت کر رہے تھے۔ امریکی فوج کے مطابق عراقی فوجی نے پہلے گشت میں شامل امریکیوں پر گولی چلائی اور پھر اپنی جان لے لی۔ امریکی فوج کے مطابق اس واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔ بغداد سے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ عراقی فوجیوں نے پہلے بھی امریکیوں کو اس انداز میں نشانہ بنایا ہے لیکن یہ شاید اب تک کا سب سے سنگین واقعہ ہے۔ اس سے قبل بغداد کے وسط میں کار بم کا دھماکہ ہوا جس میں چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ گزشتہ ایک سال میں عراق میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے لیکن حالیہ دنوں میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ’نیا معاہدہ نہیں‘ عراق کو وارننگ22 October, 2008 | آس پاس عراق:’طاقت،وسائل کی جنگ جاری‘01 October, 2008 | آس پاس عراق بم حملوں میں بتیس ہلاک29 September, 2008 | آس پاس عراق میں اہم القاعدہ رہنما ہلاک15 October, 2008 | آس پاس عراق: دو امریکی ہیلی کاپٹر تباہ04 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||