عراق: دو امریکی ہیلی کاپٹر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے شمالی حصے میں دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے وقت آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس سے ایک عراقی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ایک فوجی ترجمان کے مطابق سنیچر کی شام کو ہونے والے اس حادثے میں دو امریکی فوجی اور دو عراقی سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق یہ حادثہ شدت پسندوں کی فائرنگ کا نتیجہ دکھائی نہیں دیتا۔ تاہم بغداد پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کو فائرنگ کر کے مار گرایا گیا۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے گرنے کے بعد علاقے میں لڑائی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ بی بی سی کے لیے کام کرنے والے ایک فری لانس کیمرہ مین کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے وقت علاقے میں موجود تھے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ایک ہیلی کاپٹر سے غیر معمولی آوازیں سنیں اور جب انہوں نے مڑ کر دیکھا تو یہ گِر کر تباہ ہو چکا تھا اور اس کے انجن سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہو رہا تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے پاس لڑائی یا ایک ہیلی کاپٹر کے گولیوں کا نشانہ بننے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ پیٹرک ایونز کا کہنا ہے کہ دو یوایچ ساٹھ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجکر پچپن منٹ پر بغداد کے علاقے آدمیہ میں واقع ایک فوجی چوکی میں اترتے ہوئے تباہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئی ہیں اور حالات قابو میں ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد: مساجد پر حملے،سولہ ہلاک02 October, 2008 | آس پاس عراق بم حملوں میں بتیس ہلاک29 September, 2008 | آس پاس عراق:’طاقت،وسائل کی جنگ جاری‘01 October, 2008 | آس پاس ترکی جھڑپ، فوجی اور باغی ہلاک04 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||