BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 October, 2008, 01:22 GMT 06:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نیا معاہدہ نہیں‘ عراق کو وارننگ
نیا معاہدہ کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمان میں پیش کیا جانا ہے
امریکی وزیرِ دفاع نے عراقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی سے متعلق کسی نئے معاہدے کی کوشش سے باز رہے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ’طے شدہ معاہدے کو نہ ماننے کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عراق میں امریکی آپریشن معطل ہو جائے۔‘

امریکی وزیرِ دفاع نے عراقی حکومت کے ساتھ امریکی فوجی کی عراق میں موجودگی کے معاہدے کے مسودے میں ترمیم پر ہچکچاہٹ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاہدے کی تکمیل میں کئی ماہ لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوانتانامو کا قید خانہ بش انتظامیہ کے مکمل خاتمے تک بند نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قید خانہ اب بہترین انداز میں چلائے جانے والے قید خانوں میں سے ایک ہے۔

عراق کی کابینہ اس معاہدے کے مسودے میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہی ہے جو پہلے ہی واشنگٹن کے ساتھ طے ہو چکا ہے اور جس کے مطابق امریکی افواج عراق میں سنہ دو ہزار گیارہ تک رہ سکتی ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا: ’میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ آپ (مذاکرات کا) دروازہ بند کر دیتے ہیں لیکن میں یہ بھی کہوں گا کہ یہ دروازہ اب بند ہی سمجھیئے۔‘

عراق میں فوجوں کی تعیناتی کے اس معاہدے کو جسے سٹیٹس آف فورسز اگریمینٹ یا ’سوفا‘ کا نام دیا گیا ہے اگر اقوامِ متحدہ کی طرف سے تجدیدی مینڈیٹ نہ ملا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ عراق میں امریکی کارروائیاں معطل کرنی پڑیں گی۔ اقوامِ متحدہ کا اس نوعیت کا پرانا مینڈیٹ اس سال کے آخر میں ختم ہو رہا ہے۔

سوفا معاہدہ کئی ماہ کے طویل اور صبر آزما مذاکرات کے بعد گزشتہ ہفتے طے ہوا تھا۔

لیکن منگل کو عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ کابینہ اس بات پر متفق ہوئی ہے کہ اس معاہدے میں ضروری ترامیم سے اسے قومی سطح پر قابلِ قبول بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے ان ترامیم کی تفصیل نہیں بتائی۔

اسی بارے میں
عراق خودکش دھماکہ 25 ہلاک
16 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد