بغداد: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کےدارالحکومت بغداد میں مصروف اوقات میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میں کئی خواتین سرکاری ملازم ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بغداد میں روڈ پر دھماکے سے ایک منی بس کے پرخچے اڑگئے جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس بس میں زیاد تر سرکاری ملازم سوار تھے۔ ایک دوسرے واقعے میں ایک خاتون خودکش بمبار نے سب سے زیادہ سکیورٹی والےگرین زون علاقے میں اپنے آپ کو اڑا لیا جس میں پانچ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔گرین زون علاقے میں ملک کی پارلیمان سمیت بیرونی ممالک کے سفارتخانے اور حکومت کے دفاتر واقع ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جو تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں وہ سب خواتین ہیں جو وزارت تجارت میں کام کرتی تھیں۔ اس دھماکے کے ایک گھنٹے بعد ہی گرین زون علاقے میں خود کش بمبار نے اس قطار کے پاس دھماکہ کیا جس میں کھڑے لوگ اندر جانے کا انتظار کر رہے تھے۔ بغداد میں سکیورٹی کے ایک ترجمان نے کہا :’صبح کے حملے میں دو خواتین ملازم ہلاک اور چھ سکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے میں ہماری چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گيا تھا۔‘ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ اس سے مرکزی بغداد کا علاقہ بھی دہل اٹھا اور فضا میں گرد آلود دھواں چھا گيا۔ بغداد میں بی بی سی کے نمائندے اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ عراق میں خواتین کے ذریعے خود کش بم دھماکے بہت عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر خواتین ان شدت پسندوں کی رشتے دار ہوتی ہیں جو امریکی حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق عراق میں گزشتہ برس کے مقابلے تشدد میں قدرے کمی آئی ہے لیکن اب بھی آئے دن بغداد میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں سے بم حملوں کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد دھماکوں میں 23 افراد ہلاک28 September, 2008 | آس پاس بغداد: مساجد پر حملے،سولہ ہلاک02 October, 2008 | آس پاس عراق: دو امریکی ہیلی کاپٹر تباہ04 October, 2008 | آس پاس عراق: موصل میں خودکش حملہ05 October, 2008 | آس پاس عراق میں اہم القاعدہ رہنما ہلاک15 October, 2008 | آس پاس عراق: امریکی فوجی انخلاء پر اختلافات20 October, 2008 | آس پاس ’نئےمعاہدے سے باز رہیں، عراق کوامریکی وارننگ22 October, 2008 | آس پاس ’نیا معاہدہ نہیں‘ عراق کو وارننگ22 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||